احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
۱… تو کیا مرزا قادیانی بھی شراب پیا کرتے تھے؟ ۲… کیا مرزا قادیانی کی پیدائش ناجائز طریق سے تھی؟ ۳… کیا مرزا قادیانی بھی ناپاک خیال، متکبر، راستبازوں کے دشمن تھے؟ ۴… کیا مرزا قادیانی بھی کسی لڑکی پر عاشق ہوئے تھے؟ ۵… کیا آپ کسی جوان بے تعلق عورت سے تعلق رکھتے تھے؟ ۶… کیا زنا کی کمائی کا عطر ملوایا کرتے تھے؟ ۷… کیا جھوٹ بولنے کی آپ کو اکثر عادت تھی؟ الغرض عیسیٰ علیہ السلام پر جو جو الزامات مرزا قادیانی نے لگائے ہیں وہ سب مرزا قادیانی میں موجود تھے؟۔ کیونکہ عیسیٰ علیہ السلام اور مرزا قادیانی کا وجود بقول مرزا قادیانی ایک ہی ہے اور مرزا قادیانی ابن مریم کے وجود کے ٹکڑے ہیں۔ باب اختلاف مرزا ویسے تو ناظرین کو گزشتہ ابواب سے معلوم ہوگیا ہوگا کہ مرزا قادیانی کے کلام میں کتنا بڑا اختلاف ہے۔ اب ہم خصوصیت سے ایک باب میں مرزا قادیانی کے اختلاف کا نمونہ دکھاتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں: ’’ولوکان من عند غیر اﷲ لوجدوا فیہ اختلافاً کثیراً‘‘ {یعنی یہ کلام اﷲ کے سوائے اور کسی کی طرف سے ہوتا تو ضرور اس میں بہت سے اختلاف پائے جاتے۔} اﷲ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں سچے اور جھوٹے مدعیان الہام کی شناخت کا ایک عظیم الشان معیار بتایا ہے اور ارشاد فرمایا ہے کہ اگر یہ قرآن شریف ہماری طرف سے نہ ہوتا تو اس میں بہت سا اختلاف پایا جاتا۔ معلوم ہوا کہ جو الہام خدا کی طرف سے ہو اس میں اختلاف نہیں ہوتا اور جو خدا کی طرف منسوب کیا جائے اور درحقیقت خدا کی طرف سے نہ ہو اس میں اختلاف ہوتا ہے۔ پس جس کلام میں اختلاف ہوگا وہ خدائی کلام نہیں کہلاسکتا۔ مرزا قادیانی نے بھی اس معیار کو (چشمہ معرفت ص۱۹۰، خزائن ج۲۳ص۱۹۸) میں تسلیم کیا ہے اور ست بچن میں فرماتے ہیں: ’’جو پرلے درجے کا جاہل ہو جو اپنے بیانوں میں متناقض بیانوں کو جمع کرے اور اس پر اطلاع نہ رکھے۔‘‘ (حاشیہ ست بچن ص۳۲، خزائن ج۱۰ص۱۴۰) اسی کتاب (ست بچن ص۳۰،۳۱، خزائن ج۱۰ص۱۴۲،۱۴۳) میں فرماتے ہیں: ’’ظاہر ہے