احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
کہو کہ اس کا نام محدث رکھنا چاہئے تو میں کہتا ہوں کہ تحدیث کے معنی لغت کسی کتاب میں اظہار غیب نہیں۔‘‘ (دیکھو اشتہار ایک غلطی کا ازالہ، خزائن ج۱۸ص۲۰۹) حوالہ: الف میں محدث کا اقرار ہے اور نبوت کا انکار مگر عبارت ایک غلطی کا ازالہ میں نبوت کا دعوے ہے اور محدثیت سے انکار۔ پس بقول خود نہ آپ محدث ہیں نہ نبی۔ کیا کوئی ایسا نبی ہوا ہے جس نے پہلے مجدد ہونے کا دعوے کیا ہو، پھر محدث ہونے کا، پھر تدریجاً نبی بن گیا ہو۔ اگر سابق انبیاء میں اس کی نظیر نہیں تو مرزا قادیانی بقول خود جھوٹے ثابت ہوئے۔ ۲…متعلق کفر واسلام محمدیاں الف… مرزا قادیانی فرماتے ہیں: ’’یہ نکتہ یاد رکھنے کے لائق ہے کہ اپنے دعوے کا انکار کرنے والے کو کافر کہنا۔ یہ صرف ان نبیوں کی شان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے شریعت اور احکام جدیدہ لاتے ہیں۔ لیکن صاحب شریعت کے ماسوا جس قدر ملہم اور محدث ہیں۔ گو وہ کیسی ہی جناب الٰہی میں اعلیٰ شان رکھتے ہوں اور خلعت مکالمہ الٰہیہ سے سرفراز ہوں ان کے انکار سے کوئی کافر نہیں بن جاتا۔‘‘ (تریاق القلوب حاشیہ ص۱۳۰، خزائن ج۱۵ص۴۳۲) ب… ’’جو شخص ایک نبی متبوع (محمد) علیہ السلام کا متبع ہو اور اس کے فرمودہ پر اور کتاب اﷲ پر ایمان لاتا ہے۔ اس کی آزمائش انبیاء کی آزمائش کی طرح کرنا ایک قسم کی ناسمجھی ہے۔ کیونکہ انبیاء اس لئے آتے ہیں کہ تاایک دین سے دوسرے دین میں داخل کریں اور ایک قبلہ سے دوسرا قبلہ مقرر کرائیں۔ بعض احکام کو منسوخ کریں اور بعض نئے احکام لادیں۔ لیکن اس جگہ تو ایسے انقلاب کا دعویٰ نہیں وہی اسلام ہے جو پہلے تھا۔ وہی نمازیں ہیں جو پہلے تھیں۔ وہی رسول مقبولﷺ ہیں جو پہلے تھے اور وہی کتاب کریم ہے جو پہلے تھی۔ اصل دین میں سے کوئی بات چھوڑنی نہیں پڑی۔ جس سے اس قدر حیرانی ہو۔ مسیح موعود کا دعویٰ اس حالت میں گراں اور قابل احتیاط ہوتا کہ جب کہ اس کے ساتھ نعوذ باﷲ کوئی دین کے احکام کی کمی بیشی ہوتی اور ہماری عملی حالت دوسرے مسلمانوں سے کچھ فرق رکھتی۔‘‘ (فرق آگے آتا ہے) دعویٰ مسیح موعود کا اسلامی اعتقادات پر کچھ اثر نہیں۔ (پھر اپنے منکروں پر کفر کا فتویٰ کیوں دیا) (آئینہ کمالات اسلام ص۳۳۹، خزائن ج۵ ص۳۳۹) مذکورہ بالا نرمیوں کو دیکھو جو ایک نئے دوکاندار کے لئے لازمی ہیں۔ اس کے بعد جب ذرا دوکان جمی اور خریداروں کی تعداد بڑھی پھر تو وہ گرم مزاجیاں دکھائیں کہ جو قابل دید وشنید ہیں۔ ان دونوں حوالوں کا خلاصہ یہ ہے کہ مرزاقادیانی کے انکار سے کوئی کافر نہیں بن جاتا۔ اب