احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
کے سب نوے کروڑ اہل اسلام کو کافر قرار دیا۔ صرف اس وجہ سے کہ اسمہ احمد کا مصداق کیوں رسول مدنی کو قرار دیتے ہیں۔ لہٰذا ہمارا فرض ہے کہ ہم غیر احمدیوں کو کافر سمجھیں۔ حالات مرزائے قادیانی، رسول مدنی کی زبانی ۱… ’’اللہم انی اعوذبک من فتنۃ المسیح الدجال‘‘ رسول خداﷺ نے اپنی امت کو ہر نماز میں یہ دعاء پڑھنے کو ارشاد فرمایا کہ خداوندا ہم مسیح دجال (جس کی خبر ہر نبی نے اور خصوصاً مسیح نے دی تھی کہ وہ آکر ۱۸۸۲ء میں کہے گا کہ میں ہی مسیح ہوں) کے فتنہ سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔ ۲… ’’ان اﷲ لم یبعث نبیاً الا حذر امتہ الدجال‘‘ نیز فرمایا کہ ہر نبی نے اپنی امت کو مسیح دجال کے فتنہ سے ڈرایا۔ (ابن ماجہ ص۳۰۷) ۳… ’’انی انذرکم کما انذر بہ نوح قومہ‘‘ میں بھی تم کو اس کے فتنہ سے ڈراتا ہوں۔ جس طرح نوح نے اپنی قوم کو ڈرایا تھا۔ (بخاری ومسلم، مشکوٰۃ ص۴۷۳) ۴… اور اس کی علامت یہ ہوگی کہ وہ کہے گا کہ میں نبی ہوں۔ کیونکہ مسیح ابن مریم نبی تھا اور میں اس کے نام پر آیا ہوں۔ لہٰذا میں بھی نبی ہوں۔ ’’وانا اٰخر الانبیائ‘‘ اور حالانکہ میں آخری نبی ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔ اس کے جو کہے میں مسیح اور نبی ہوں۔ تم سمجھ لو کہ یہ دجالوں میں سے ایک دجال ہے۔ ۵… ’’یا عباد اﷲ فاثبتوا فانہ یبدأ فیقول انا نبی لا نبی بعدی‘‘ اے اﷲ کے بندوں۔ میری امت کے لوگو۔ تم نے ثابت قدم رہنا اور اس کے انا نبی کہنے پر نہ کرنا۔ کیونکہ میرے بعد کوئی نبی ہو ہی نہیں سکتا۔ (ابن ماجہ ص۳۰۷) ۶… نیز فرمایا کہ اس کا خروج خراسان سے ہوگا۔ ’’یقال لہا خراسان (ترمذی، مشکوٰۃ)‘‘ یعنی وہ دجال خراسانی ہوگا۔ مرزاقادیانی کے آباؤاجداد خراسان سے ہی نکلے تھے۔ (سوانح مسیح موعود ص۲) ۷… ’’یاتی المسیح من قبل المشرق‘‘ رسول خداﷺ نے فرمایا کہ مسیح دجال مشرق کی طرف سے ظاہر ہوگا۔ (مسلم، مشکوٰۃ)