احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
نبوت کرنے کی وجہ سے کافر ہے اور طالب معجزہ آپؐ کے آخری نبی ہونے میں شک کرنے کی وجہ سے کافر ہے اور یہی قول امام اعظم ابوحنیفۂ کا ہے۔ (خیرات الحسان ص۵۰) اور بعض نے (یہ تفصیل فرمائی ہے) کہ اگر دوسرے مسلمان نے اس مدعی نبوت کو عاجز اور رسوا کرنے کے لئے معجزہ طلب کیا ہے تو کافر نہیں ہے۔ (آپ کے خاتم النبیین ہونے کے کیا معنی ہیں) اور آپ کے خاتم النبیین ہونے کے یہی معنی ہیں کہ آپ کے بعد مطلقاً منصب نبوت کسی کو نہیںدیا جائے گا اور نہ کوئی نیا نبی آپؐ کے بعد پیدا ہوگا۔ عیسیٰ علیہ السلام جو آپؐ کے بعد تشریف لائیںگے۔ ان کو کوئی نیا منصب نبوت نہیں عطا کیا جائے گا۔ بلکہ آپ سے پہلے ان کو یہ منصب دیا جاچکا ہے اور وہ آپ سے پہلے پیدا بھی ہوچکے ہیں۔ جیسا کہ ایک صوبہ کا گورنر دوسرے صوبہ میں آئے تو وہ بذاتہ گورنر بھی ہے اور دوسرے گورنر کے احکام کا پابند بھی ہے۔ اسی طرح عیسیٰ علیہ السلام آپ کی امت میں تشریف لائیںگے جو بذاتہ رسول ہیں۔ لیکن تبلیغ احکام میں آپ کی شریعت کے تابع ہوںگے تاکہ آپ کی فضیلت کو دیگر انبیاء پر عملاً ثابت کر دیا جائے کہ اولوالعزم صاحب شریعت جدیدہ آپ کے ماتحت ہوکر آپ کے احکام کی تبلیغ فرمائیںگے اور کسی نبی کو یہ فضیلت نہیں دی گئی۔ تحفہ شرح منہاج میں کلمات کفر شمار کرتے ہوئے لکھا ہے۔ ’’اوجوزنبوۃ احد بعد وجود نبینا صلی اﷲ علیہ وسلم وعیسیٰ علیہ السلام نبی قبل فلا یرد‘‘ (ازاکفار ص۴۲) (یعنی یہ بھی کفر ہے) کہ کسی کی نبوت آنحضرتﷺ کے بعد جائز رکھے اور عیسیٰ علیہ السلام (چونکہ) آپ سے پہلے نبی بن کر منصب نبوت پاچکے ہیں۔ اس لئے ان کے نزول (دوبار آنے) سے آپ کے خاتم النبیین ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا۔ ختم نبوت کے متعلق خود حضورﷺ کا فیصلہ بخاری اور مسلم میں ہے۔ حدیث ’’عن ابی ہریرۃؓ ان رسول اﷲﷺ قال ان مثلی ومثل الانبیاء من قبلی کمثل رجل بنیٰ بیتاً فاحسنہ واجملہ الا موضع اللبنۃ من زاویۃ فجعل الناس یطوفون ویعجبون لہ ویقولون ہلا وضعت ہذہ اللبنۃ وانا خاتم النبیین (رواہ البخاری فی کتاب الا نبیاء ومسلم فی الفضائل ج۲ ص۲۴۸، احمد فی مسندہ ج۲ ص۳۹۸، والنسائی والترمذی وفی بعض الفاظہ فکنت انا سددت موضع اللبنۃ وختم بی البیان وختم بی الرسل ہکذا فی لکنزا بن عساکر)‘‘ {حضرت ابوہریرہؓ آنحضرتﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایامیری مثال پہلے انبیاء کے ساتھ ایسی ہے جیسے کسی شخص نے نہایت اچھا گھر بنایا۔ مگر اس کے ایک گوشہ