احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
تھا۔ مولوی صاحب موصوف جو ایک دیندار اور بزرگ وار آدمی تھے۔ وہ بہت توجہ اور محنت سے پڑھاتے رہے اور میں نے صرف کی بعض کتابیں اور کچھ قواعد نحوان سے پڑھے اور بعد اس کے جب میں سترہ یا اٹھارہ سال کا ہوا تو ایک اور مولوی صاحب سے چند سال پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ان کا نام گل علی شاہ تھا۔ ان کو بھی میرے والد صاحب نے نوکر رکھ کر قادیان میں پڑھانے کے لئے مقرر کیا تھا۔‘‘ (کتاب البریہ ص۱۴۹،۱۵۰ حاشیہ، خزائن ج۱۳ ص۱۸۸) ۲… مرزاقادیانی کے بیٹے بشیر احمد کی شہادت۔ ’’آپ کے استاد فضل الٰہی قادیان کے باشندہ حنفی تھے۔ دوسرے استاد فضل احمد فیروز والہ ضلع گجرانوالہ کے باشندہ اہل حدیث تھے۔ مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹی (مرزائی) ان ہی کے بیٹے تھے۔ تیسرے استاد سید گل علی شاہ بٹالہ کے باشندہ شیعہ تھے۔‘‘ (سیرۃ المہدی ج۱ ص۲۳۳) ختم نبوت فی القرآن ۱… ’’ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین (احزاب)‘‘ محمدﷺ تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں۔ مگر وہ رسول اﷲ کا ہے۔ ختم کرنے والا نبیوں کا۔ یہ آیت صاف دلالت کر رہی ہے کہ بعد ہمارے نبیﷺ کے کوئی رسول دنیا میں نہیں آئے گا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۶۱۴، خزائن ج۳ ص۴۳۱) ۲… ’’الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعتمی ورضیت لکم الاسلام دینا (مائدہ)‘‘ {آج کے دن میں نے قرآن کے اتارنے اور تکمیل نفوس سے تمہارا دین تمہارے لئے کامل کردیا اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی اور تمہارے لئے دین اسلام پسند کیا۔} ’’قرآن شریف جیسا کہ آیت ’’الیوم اکملک ککم دینکم‘‘ اور آیت ’’ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین‘‘ میں صریح نبوت کو آنحضرتﷺ پر ختم کرچکا ہے۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۸۳، خزائن ج۱۷ ص۲۶۰) ۳… ’’واذ اخذ اﷲ میثاق النبیین لما اتیتکم من کتاب وحکمۃ ثم جاء کم رسول مصدق لما معکم لتؤمنن بہ ولتنصرونہ (بقرہ)‘‘ اور یاد کر کہ جب خدا نے تمام رسولوں سے عہد لیا کہ جب میں تمہیں کتاب اور حکمت دوں پھر تمہارے پاس آخری زمانہ میں میرا رسول آئے گا۔ جو تمہاری کتابوں کی تصدیق کرے گا۔ تمہیں اس پر ایمان لانا ہوگا اور اس کی مدد کرنی ہوگی۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۳۰، خزائن ج۲۲ ص۱۳۳)