احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
۹… اور لوگ ایک دوسرے سے عداوت رکھیںگے۔ (متی:۱۰،۲۴) چنانچہ مرزاقادیانی کے وقت سے سب لوگوں میں دشمنی اور عداوت ہے۔ حتیٰ کہ مرزاقادیانی کے ماننے والے لاہوری اور قادیانی آپس میں عداوت رکھتے ہیں۔ (دیکھو النبوۃ فی الاسلام اور حقیقت النبوۃ) ۱۰… ’’اس وقت کوئی اگر تم سے کہے کہ دیکھو مسیح یہاں ہے یا وہاں ہے۔ (یعنی قادیان ہے) تو یقین نہ کرنا۔‘‘ کیونکہ ۱۸۸۲ء میں جھوٹا مسیح آئے گا اور کہے گا کہ وہ میں ہی ہوں۔ (متی:۲۳،۲۱، لوقا:۸،۲۱، متی:۵،۲۴) اﷲتعالیٰ اور رسول خداﷺ کے ارشادات ۱… ’’ومبشراً برسول یأتی من بعدی اسمہ احمد (صف)‘‘ {اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح نے حواریوں کو فرمایا کہ میں تم کو ایک رسول کی بشارت دیتا ہوں جو میرے بعد آئے گا اور نام ان کا احمد ہوگا۔ (ﷺ)} مرزاقادیانی فرماتے ہیں کہ: ’’من بعدی کا لفظ ظاہر کرتا ہے کہ وہ نبی میرے بعد بلا فصل آئے گا۔ یعنی میرے اور اس کے درمیان اور کوئی نبی نہ ہوگا۔‘‘ (ڈائری ص۵، ۱۹۰۱ئ) ۲… رسول خداﷺ نے فرمایا: ’’انا بشارۃ عیسیٰ بن مریم (مشکوٰۃ)‘‘ کہ آیت بالا میں جس نبی کے آنے کی بشارت حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دی ہے اس کا مصداق میں ہوں۔ ۳… ’’ومن اظلم ممن افتری علیٰ اﷲ الکذب (صف)‘‘ اور اس سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو کہے گا کہ وہ احمد جس کی بشارت حضرت مسیح نے دی تھی۔ اس کا مصداق مرزاغلام احمد قادیانی ہے۔ چنانچہ خلیفہ صاحب فرماتے ہیں کہ: ’’اسمہ احمد‘‘ کے مصداق محمدﷺ نہیں ہیں۔ کیونکہ ان کا نام احمد نہ تھا۔ بلکہ اس آیت کے مصداق مرزاغلام احمد قادیانی ہیں۔ جنہوں نے کہا کہ تم احمدی کہلاؤ۔ (الفضل ۱۸؍اپریل ۱۹۱۴ئ)