احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
جاہل پیروں نے باطن کی نمازیں گھڑ لی ہیں۔ تم نے تبلیغ کو جہاد اکبر بنالیا۔ اس طرح تو ہر احکام خداوندی کا نام تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ گویا شریعت تو کھیل بن گئی۔ تمہاری پیش کردہ پوری آیت اس طرح ہے۔ ’’لا تطع الکافرین وجاہدہم جہاداً کبیراً (پ۲۹)‘‘ {یعنی کافروں کی اطاعت مت کرو اور ان سے زبردست جنگ کرو۔} مشکوٰۃ کتاب الجہاد میں ابوداؤد ونسائی کی حدیث ہے کہ عبداﷲ بن حبشی کہتے ہیں کہ سوال کئے گئے آنحضرتﷺ ’’ای الجہاد افضل قال من جاہد المشرکین بما لہ ونفسہ‘‘ یعنی کون سا جہاد افضل ہے؟ فرمایا کہ جہاد کرے مشرکوں سے ساتھ مال اور جان اپنی کے۔ اسی باب میں صحیح مسلم کی حدیث ہے کہ: ’’ان ابواب الجنۃ تحت ظلال السیوف‘‘ یعنی بہشت کے دروازے تلواروں کے سایہ تلے ہیں۔ مرزاقادیانی کا غیر محرم عورتوں سے پیردبوانا ۱… ’’موسم سرما کی اندھیری راتوں میں غیر محرم عورتوں سے ہاتھ پاؤں دبوانا اور اختلاط ومس کرنا کارثواب اور موجب رحمت وبرکات ہے۔‘‘ (الحکم ۱۷؍اپریل ۱۹۰۷ء وسیرۃ المہدی حصہ سوم ص۲۱۳) ۲… (اخبار الفضل ۲۰؍مارچ ۱۹۲۸ء ص۶،۷) میں ایک مراسلہ زیر عنوان محترمہ عائشہ مرحومہ بنت شادی خان کے حالات زندگی شائع ہوا۔ اس مراسلہ میں لکھا تھا کہ: ’’محترمہ عائشہ پندرہ برس کی عمر میں دارالامان میں مسیح موعود کے پاس آئیں۔ حضور (مرزاقادیانی) کو مرحومہ (عائشہ) کی خدمت حضور کے پاؤں دبانے کی بہت پسند تھی۔‘‘ تھیٹر سنیما ’’تھیٹر اور سنیما میں ننگی عورتوں کا ناچ دیکھنا جائز ہے۔ اس کے دیکھنے سے معلومات حاصل ہوتے ہیں۔‘‘ (ذکر حبیب ص۱۸، الفضل ۲۸؍جنوری ۱۹۳۴ئ) بشارات اسمہ احمد ’’واذ قال عیسیٰ ابن مریم یبنی اسرائیل انی رسول اﷲ الیکم مصدقالما بین یدی من التوراۃ ومبشراً برسول یأتی من بعدی اسمہ احمد۰ فلما جاء ہم بالبینت قالوا ہذا سحر مبین (سورہ الصف)‘‘ {اور جس وقت کہا عیسیٰ بن میرم نے کہ اے بنی اسرائیل تحقیق میں تمہاری طرف خدا کا رسول ہوں۔ تصدیق کرتا ہوں تورات کی جو پہلے مجھ سے آچکی ہے اور خوشخبری دیتا ہوں اس ایک رسول کی جو میرے بعد