احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
۲… مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ: ’’خدا نے مجھے الہام کیا کہ تیرے گھر ایک لڑکا پیدا ہوگا۔‘‘ ’’کان اﷲ نزل من السمائ‘‘ گویا خدا آسمانوں سے اتر آیا ہے۔ (اشتہار مرزا ۲۰؍فروری ۱۸۸۶ئ، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۱۰۱) خدا کی بیوی ۱… مرزاقادیانی کا ایک مرید قاضی یار محمد قادیانی اپنے ٹریکٹ نمبر۳۴ یعنی اسلامی قربانی میں لکھتا ہے کہ: ’’مرزاقادیانی نے ایک موقعہ پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی گویا کہ آپ عورت ہیں اور اﷲتعالیٰ نے رجولیت کی قوت کا اظہار فرمایا۔‘‘ ۲… ’’بابو الٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے یا کسی اور ناپاکی پر اطلاع پائے۔ تجھ میں حیض نہیں بلکہ وہ بچہ ہوگیا۔ جو بمنزلہ اطفال اﷲ کے ہے۔‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۱) ۳… ’’میرا نام ابن مریم رکھا گیا اور عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں حاملہ ٹھہرایا گیا۔ آخر کئی مہینے کے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا۔ پس اس طور سے میں ابن مریم ٹھہرا۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۶، خزائن ج۱۹ ص۵۰) مرزائی فرشتے بوقت قلت آمدنی ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص آیا ہے۔ مگر انسان نہیں۔ بلکہ فرشتہ معلوم ہوتا ہے اور اس نے بہت سا روپیہ میری جھولی میں ڈال دیا۔ میں نے اس کا نام پوچھا تو اس نے کہا کہ میرا کچھ نام نہیں۔ میں نے کہا آخر کچھ نام تو ہوگا۔ اس نے کہا میرا نام ہے ٹیچی۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۳۳۲، خزائن ج۲۲ ص۳۴۶، مکاشفات ص۳۸) ۲…خیراتی ’’تین فرشتے آسمان کی طرف سے ظاہر ہوئے۔ جن میں سے ایک کا نام خیراتی تھا۔‘‘ (نزول المسیح ص۲۳۶، تریاق القلوب ص۹۴، خزائن ج۱۸ ص۶۱۴) ۳…انگریزی فرشتہ ’’ایک فرشتہ کو میں نے بیس برس کے نوجوان کی شکل میں دیکھا۔ صورت اس کی مثل