احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
مرزاقادیانی کے دس جھوٹ سوروپیہ، انعام مرزاقادیانی فرماتے ہیں کہ: ’’جھوٹ بولنا مرتد، نہایت شریر اور بدذات اور پلید طبع لوگوں کا کام ہے۔‘‘ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۱۲،۱۳، خزائن ج۱۷ ص۵۶، آریہ دھرم ص۱۹، خزائن ج۱۰ ص۱۳) ۱… ’’قرآن شریف سے ثابت ہے کہ مسیح موعود چودھویں صدی ہجری میں آئے گا۔‘‘ (تقریروں کا مجموعہ ص۳۶) ۲… ’’قرآن شریف میں یہ خبر موجود ہے کہ مسیح موعود کے وقت طاعون پڑے گی۔‘‘ (کشتی نوح ص۵، خزائن ج۱۹ ص۵) ۳… ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔‘‘ (معاذ اﷲ) (کشتی نوح ص۶۵، خزائن ج۱۹ ص۷۱) ۴… آنحضورﷺ نے بطور تشریح فرمادیا۔ ’’بل ھو امامکم منکم‘‘ (ازالہ اوہام ص۹۳، خزائن ج۳ ص۱۵۳) ۵… ’’صحیح مسلم میں صاف لکھا ہے کہ مسیح موعود کے وقت طاعون پڑے گی۔‘‘ (نزول المسیح ص۷،۱۸،۲۴، خزائن ج۱۸ ص۳۹۶) ۶… صحیح بخاری میں ہے۔ ’’ہذا خلیفۃ اﷲ المہدی‘‘ (شہاد ت القرآن ص۴۱، خزائن ج۶ ص۳۳۷) ۷… ’’احادیث نبویہ میں لکھا ہے کہ مسیح موعود کے ظہور کے وقت انتشار نورانیت اس حد تک ہوگا کہ عورتوں کو بھی الہام شروع ہوجائے گا اور نابالغ بچے نبوت کریںگے اور عوام الناس روح القدس سے بولیںگے۔‘‘ (ضرورت الامام ص۵، خزائن ج۱۳ ص۴۷۵) ۸… ’’احادیث نبویہ پکار پکار کر کہتی ہے کہ تیرھویں صدی کے بعد ظہور مسیح ہے۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۲۷۷، خزائن ج۵ ص۳۴۰) ۹… ’’احادیث میں ہے کہ پہلے مسیح کو بڑے زور شور سے کافر ٹھہرایا جائے گا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۱۲،۱۳، خزائن ج۱۱ ص۲۹۷)