احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
انگریزوں کے تھی اور میز کرسی لگائے بیٹھا ہے۔ میں نے اس سے کہا آپ بہت ہی خوبصورت ہیں۔ اس نے کہا ہاں میں درشنی آدمی ہوں۔‘‘ (تذکرہ ص۳۱) ۴…مٹھن لال ’’خواب میں دیکھتا ہوں کہ ایک شخص مٹھن لال نام جو کسی زمانہ میں بٹالہ میں اسسٹنٹ تھا۔ کرسی پر بیٹھا ہوا ہے۔ مٹھن لال سے مراد ایک فرشتہ تھا۔‘‘ (تذکرہ ص۵۱۵) جیسا نبی ویسے فرشتے تمام مسلمان کافر ’’سوم یہ کہ کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے۔ خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا۔ وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ یہ میرے عقائد ہیں۔‘‘ (آئینہ صداقت ص۳۵، مصنفہ مرزامحمود احمد) کسی ۱؎ غیر احمدی کا جنازہ نہ پڑھو ’’چھٹی بات غیر احمدیوں کے جنازے پڑھنا ہے۔ ایسے لوگ ہیں جو جنازے پڑھتے ہیں۔ یہ ایک خطرناک غلطی ہے۔ کیا تم خیال کرتے ہو کہ تمہارے جنازہ پڑھنے سے وہ غیر احمدی بخشا جاتا ہے؟ یا تم اس بات کے ذمہ دار ہو؟ کہ وہ جہنم سے بچ جائے۔ اگر نہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ تم کسی غیر احمدی کا جنازہ پڑھتے ہو؟ کیا یہی نہیں کہ تم رشتہ داروں یا تعلق والوں کا منہ رکھتے ہو؟ اور کہتے ہو اگر جنازہ نہ پڑھا تو ان کو کیا منہ دکھائیںگے؟ حالانکہ وہی منہ دکھانا قابل عزت وفخر ہوسکتا ہے۔ جو بے عیب ہو۔ مگر جو کافر کا جنازہ پڑھتا ہے اس کا منہ تو چھپانے کے قابل ہے نہ دکھانے کے قابل۔‘‘ (رسالہ تقریر خلیفتہ المسیح ثانی، ۲۷؍دسمبر ۱۹۲۰ء ص۴۸،۴۹) غیر احمدیوں میں لڑکیوں کے رشتے نہ کرو ’’پانچویں جو اس زمانہ میں ہماری جماعت کے لئے نہایت ضروری ہے وہ غیر احمدی کو رشتہ نہ دینا ہے۔ جو شخص غیر احمدی کو رشتہ دیتا ہے وہ یقینا حضرت مسیح موعود کو نہیں سمجھتا اور نہ یہ جانتا ہے کہ احمدیت کیا چیز ہے۔ کیا کوئی غیر احمدیوں میں ایسا بے دین ہے جو کسی ہندو یا کسی عیسائی کو اپنی لڑکی دے دے۔ ان لوگوں کو تم کافر کہتے ہو۔ مگر اس معاملہ میں وہ تم سے اچھے رہے کہ کافر ۱؎ اسی لئے کسی مرزائی نے حتیٰ کہ سرظفر اﷲ نے بھی قائداعظم محمد علی جناح اور خان لیاقت علی خان وغیرہ کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔