احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
۳… اپنی ذات کو موجب تخلیق عالم کہنا۔ ۴… رحمتہ للعالمین کا وصف اپنے لئے ثابت کرنا۔ ۵… حضورﷺ سے اپنے کو افضل سمجھنا۔۶… ایسے ہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے اپنے کو افضل سمجھنا۔ ۷… دشنام دہی نبی۔ ۸… تذلیل وتحقیر نبی۔ ۹… اپنی وحی کو قرآن مجید کے مثل قطعی اور یقینی سمجھنا۔ ۱۰… تحقیر احادیث نبویہ۔ ۱۱… اپنے معجزات کو حضورﷺ کے معجزات سے زیادہ کہنا۔ ۱۲… اپنی وحی کے مقابلہ میں حضورﷺ کی احادیث کو ردی کی طرح پھینک دینا۔ ۱۳… حضرت حسینؓ سے اور صحابہ کرامؓ واہل بیتؓ وتابعینؒ وتبع تابعینؒ، ائمہ مجتہدینؒ وائمہ حدیثؒ واولیاء کرامؒ سے اپنے کو افضل کہنا اور ان کی تحقیر کرنا۔ ۱۴… ۳۵کروڑ سے زیادہ مسلمانوں کو کافر کہنا۔ وغیرہ وغیرہ اے مسلمانوں! اب انصاف سے کہو کہ جس شخص کے ایسے عقائد واقوال ہوں۔ اس کے خارج اسلام ہونے میں کسی مسلمان کو تردد ہوسکتا ہے؟ لہٰذا مرزاغلام احمد قادیانی اور اس کے جملہ معتقدین خارج اسلام ہیں۔ ان سے کوئی اسلامی معاملہ شرعاً جائز نہیں نہ ان کی مجلسوں میں شریک ہونا جائز ہے۔ جس طرح سے یہود ونصاریٰ وہندو سے اہل اسلام مذہباً علیحدہ رہتے ہیں ان سے زیادہ مرزائیوں سے پرہیز کرنا شرعاً ضروری اور لازمی ہے۔ وما علینا الا البلاغ! فقط: خادم اسلام بندہ: ابراہیم ایلہ والا مدرسہ اسلامیہ نمبر۴۸ مرچنٹ اسٹریٹ رنگون باسمہ تعالیٰ حامداً ومصلیاً خواجہ کمال الدین صاحب کے اصلی مذہب کا انکشاف ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور خواجہ کمال الدین صاحب کو رنگون آئے ہوئے قریب دو ماہ کے ہوئے۔ اس مدت