احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
۴… ’’بنی اسرائیل کے چار سو نبی نے ایک بادشاہ کے فتح کی خبر دی اور وہ غلط نکلی۔‘‘ یعنی انبیاء کی باتیں بعض غلط بھی ہوتی ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ کسی نبی کی بات پر سچائی کا یقین نہیں ہوسکتا۔ چونکہ مرزاقادیانی کی اپنی بہت پیشین گوئیاں غلط ہوئیں۔ اس کے جواب کے لئے یہ پیش بندی ہے۔ جناب رسول اﷲﷺ کی توہین ۵… مرزاقادیانی کہتے ہیں ؎ منم مسیح زمان ومنم کلیم خدا منم محمد واحمد کہ مجتبیٰ باشد (درثمن فارسی ص۱۳۸) یعنی میں موسیٰ ہوں، میں عیسیٰ ہوں، میں محمد مجتبیٰ ہوں، تمام انبیاؤں کا مرتبہ مجھے ملا ہے۔ یہ صراحۃً برابری کا دعویٰ ہے اور ظاہر ہے غلام اگر مولیٰ کی برابری کا دعویٰ کرے تو مولیٰ کی سخت توہین ہے۔ بعض کو یہ بھی کہتے سنا کہ مرزاقادیانی فنافی الرسول تھے۔ اس لئے ایسا کہتے تھے۔ جس طرح منصور نے انا الحق کہا ہے۔ مگر ان حضرات کو حالات صوفیائے کرام سے واقفیت نہیں ہے۔ فنافی الرسول کا لفظ سنا ہے اور مرزاقادیانی کے معتقد ہوگئے۔ اس لئے تاویل کرنے لگے میں ان سے یہ دریافت کرتا ہوں کہ تنے اولیاء کبار گذرے ہیں۔ فنا فی الرسول تو سب ہوتے ہیں۔ کسی نے بھی ایسا کہا ہے۔ انا الحق تو حالت سکر میں کہا ہے۔ مگر انا محمد کسی نے نہیں کہا۔ یہ عجب راز الٰہی ہے۔ اس کے علاوہ مرزاقادیانی کے اور دعوؤں کو بھی ملاحظہ کیجئے۔ جن سے وہ اپنی فوقیت جناب رسول اﷲﷺ پر ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ کیا فنا فی الرسول کی ایسی حالت ہوسکتی ہے؟ ہرگز نہیں۔ ملاحظہ ہو ؎ لہ خسف القمر المنیر وان لی غسا القمران المشرقان اتنکر (درثمین عربی ص۲۳۰) ترجمہ: اس کے لئے چاند کا خسوف ظاہر ہوا اور میرے لئے چاند اور سورج دونوں کا اب کیا تو انکار کرے گا۔ اس شعر سے مرزاقادیانی اپنی فضیلت کا اظہار کرتے ہیں کہ حضور انور کے لئے ایک نشان ظاہر ہوا اور میرے لئے دو نشان ظاہر ہوئے۔ غرضیکہ اسی قسم کے دعویٰ اور تعلیوں سے مرزاقادیانی کے رسالے اور اشتہارات بھرے ہیں۔ یا ان میں مخالفین پر سب وشتم ہے۔ ہدایت