احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
(۲)’’صاحب نبوت ہر گز امی نہیں ہوسکتا اور جو شخص کامل طور پر رسول اﷲ کہلاتا ہے اس کا دوسرے نبی کا مطیع اور امتی ہوجانا نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کی رو سے بکلی ممتنع ہے۔ اﷲ جل شانہ فرماتا ہے۔ ’’وما ارسلنا من رسول الا لیطاع باذن اﷲ‘‘ یعنی ہر رسول مطاع اور امام بنانے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔ اس غرض سے نہیں کہ کسی دوسرے کا مطیع اور تابع ہو۔‘‘ (ازالہ ص۲۳۵، خزائن ج۳ ص۴۰۷) (۲)’’بعض نادان کہہ دیا کرتے ہیں کہ نبی دوسرے کا متبع نہیں ہوسکتا اور اس کی دلیل یہ دیتے ہیں کہ اﷲتعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے۔ ’’وما ارسلنا من رسول الا لیطاع باذن اﷲ‘‘ (پھر نادان کون ہوا؟) (حقیقت النبوۃ ص۱۵۵) (۳)’’ایلی ایلی لما سبقتنی کر مہاے تو مارا کرو گستاخ اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ تیری بخششوں نے ہم کو گستاخ کردیا۔‘‘(براہین احمدیہ ص۲۵۵،۲۵۶، بشریٰ ص۴۳) (۳)’’نادان ہے وہ شخص جس نے کہا وہ کون ہے؟ کر مہائے تو مارا کرد گستاخ کیونکہ خدا کے فضل انسان کو گستاخ نہیں کرتے اور سرکش نہیں کردیا کرتے۔ بلکہ اور زیادہ شکر گذار اور فرمانبردار بناتے ہیں۔‘‘(ملفوظات خلیفہ صاحب از الفضل ۲۳؍جنوری ۱۹۱۷ئ) بتلائیے۔ سچا کون ہے؟ مسیح قادیانی یا خلیفہ ثانی۔ باب… امت مرزائیہ کا مذہب اسلام میں تفرقہ کا باعث کون ہے؟ … خلیفہ قادیانی کے فتوے ۱…تمام اہل اسلام کافر خارج از دائرہ اسلام ہیں ’’سوم یہ کہ کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے۔ خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا۔ وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘ میں تسلیم کرتا ہوں کہ میرے یہ عقائد ہیں۔ (آئینہ صداقت ص۳۵) ۲…کسی مسلمان کے پیچھے نماز جائز نہیں ’’ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم غیر احمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں اور ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔ کیونکہ وہ خداتعالیٰ کے ایک نبی (مرزاغلام احمد) کے منکر ہیں۔ یہ دین کامعاملہ ہے۔ اس میں کسی کا اپنا کچھ اختیار نہیں کہ کچھ کر سکے۔‘‘ (انوار خلافت ص۹۰)