احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
کرے کہ آنے والا مسیح تو ابن مریم ہے۔ آپ کیسے مسیح بن گئے۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا نام تو چراغ بی بی ہے۔ (عوام میں جو گھسیٹی مشہور ہے وہ غلط ہے) کیونکہ تجویز مذکورہ سے آپ ابن مریم بن گئے ہیں۔ ابن مریم بننے کے لئے مرزاقادیانی نے بہت ہی مشقت اٹھائی ہے۔ ہم ان کی محنت کی داد دیتے ہیں۔ باب مخاض مرزا (دردزہ) جناب مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ ’’اور پھر مریم کو جو مراد اس عاجز سے ہے۔ دردزہ تنہ کھجور کی طرف لے آئی۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۷، خزائن ج۱۹ ص۵۱) کیا کسی اور نبی نے بھی دوسرے نبی کا لقب حاصل کرنے کے لئے یہ تجویز نکالی تھی کہ میں فلاں نبی کی والدہ ہوں اور پھر اس والدہ کو جس سے مراد میں ہوں۔ حمل ہوا۔ پھر وہ نبی یعنی میں پیدا ہوا۔ لہٰذا میں فلاں نبی ہوں اور عیسیٰ علیہ السلام کو خصوصاً اس تجویز کی بہت ضرورت تھی۔ کیونکہ یہودی بقول مرزا قادیانی اسی واسطے عیسیٰ علیہ السلام کو نہیں مانتے کہ ان کے گمان میں عیسیٰ علیہ السلام سے پہلے الیاس نبی کا دوبارہ آسمان سے نازل ہونا ضروری ہے۔ پھر کیا عیسیٰ علیہ السلام نے بھی مرزاقادیانی کی طرح حاملہ ہوکر الیاس بننے کی کوشش کی تھی؟ ماں بنے! بچے بنے! پھر باپ بچے کے بنے! باب عیسیٰ علیہ السلام اور مرزاقادیانی کا تعلق جناب مرزاقادیانی فرماتے ہیں: ۱… ’’میری مشابہت حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے ایسی ہے کہ ملأ اعلیٰ میں دونوں میں تمیز مشکل ہے۔‘‘ (کیا کہنا) (براہین احمدیہ ج۴) اور (تبلیغ ص۷۹،۸۰) میں اس سے بھی بڑھ کر اتصال ثابت کیا ہے اور کہا ہے کہ: ’’وہ تخیل سے بڑھ کر ہے۔‘‘ اور کشتی نوح میں فرماتے ہیں: ۲… ’’یورپ کے لوگوں کو جس قدر شراب نے نقصان پہنچایا ہے اس کا سبب یہ تھا کہ عیسیٰ علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔ شائد کسی بیماری کی وجہ سے یا پرانی عادت کی وجہ سے۔‘‘ (حاشیہ کشتی نوح ص۶۵، خزائن ج۱۹ص۷۰) جب عیسیٰ علیہ السلام بقول مرزا قادیانی شراب خور تھے اور وہ عیب بھی عیسیٰ علیہ السلام میں بقول مرزا قادیانی نعوذباﷲ موجود تھے جن کا ذکر باب توہین عیسیٰ علیہ السلام میں گزرچکا ہے اور مرزا قادیانی اور عیسیٰ علیہ السلام کا ایسا تعلق اور اتصال ہے کہ دونوں میں تمیز مشکل ہے: