احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
دونوں خطوط کا جواب حضرت حاجی سید عبدالرحمنؒ صاحب نے تحریر فرمایا۔ کان پور سے اوّلاً یہ شائع ہوا۔ اس جلد میں شامل ہے۔ اﷲتعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائیں۔ 9… قادیانی نبوت کا خاتمہ… مرزائیوں سے چند سوال: لدھیانہ کے معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد نعیم لدھیانویؒ تھے۔ آپ کے خاندان کے اکابر نے اوّلاً مرزاقادیانی ملعون پر کفر کا فتویٰ جاری کیا تھا۔ مولانا مفتی محمد نعیم لدھیانویؒ، بانی ٔاحرار، رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانویؒ کے رشتہ میں چچا لگتے تھے۔ تقسیم کے بعد آپ منڈی بہاء الدین میں عرصہ تک جامع مسجد کے خطیب رہے۔ ۱۹۶۳ء میں فیصل آباد جناح کالونی کی جامع مسجد میں بطور خطیب کے تشریف لائے۔ ۱۹۷۰ء میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آپ کا انتقال ہوا۔ جب آپ لدھیانہ میں تھے۔ تب آپ لدھیانہ کے مفتی تھے۔ آپ نے یہ رسالہ ۱۴؍نومبر ۱۹۳۳ء کو تحریر فرمایا۔ قادیانیوں نے ۲۲؍اکتوبر ۱۹۳۳ء کو پورے ہندوستان میں یوم تبلیغ منانے کا اعلان کیا۔ اس موقعہ پر ’’کیا آنحضرتﷺ کے بعد نبوت غیر تشریعی کے اجراء کا قائل کافر ہے؟‘‘ دو ورقہ پمفلٹ قادیانی جماعت نے قادیان سے شائع کیا۔ جس کا حضرت مولانا مفتی محمد نعیم لدھیانویؒ نے یہ جواب تحریر فرمایا۔ پون صدی کے بعد اس جلد میں اسے شائع کرنے کی توفیق ایزدی پر سجدہ شکر بجالتے ہیں۔ فلحمد والشکر لللّٰہ! 10… صاعقہ آسمانی برفتنۂ قادیانی: حضرت حکیم محمد یعسوب صاحب خانقاہ رحمانیہ مونگیر کے متوسلین میں سے تھے۔ ’’صاعقہ آسمانی برفتنۂ قادیانی‘‘ آپ کا تالیف کردہ رسالہ ہے۔ آپ نے اس کاتعارف یوں لکھا۔ ’’اﷲ دتہ صاحب قادیانی کے مایہ ناز رسالہ ’’خاتمہ مسیح آسمانی‘‘ کا برہانی جواب ان کے بہتر(۷۲) مطالبات کا انہیں پر انقلاب (پھیر دینا) قابل دید ہے۔ پھر حیات ونزول عیسیٰ