احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
انسانی غذا کا محتاج ہے اور جب غذا ہوگی تو پاخانہ پیشاب کی حاجت سے مفر نہیں۔ وہ کہتا ہے کہ جنت ودوزخ لذت وتکلیف روحانی کانام ہے۔ (دیکھو کتاب جلستہ المذاہب) ۸… دجال، خردجال، دابۃ الارض، یاجوج ماجوج کا انکار۔ مرزاقادیانی کہتا ہے کہ دجال سے مراد پادری، خردجال سے مراد ریل، دابۃ الارض سے مراد مسلمانوں کے مولوی، یاجوج ماجوج سے مراد اقوام یورپ۔ (ازالہ اوہام، خزائن ج۳ ص۴۹۳،۳۷۳،۴۷۳) انہیں خرافات کو لکھتے لکھتے مرزاقادیانی نے یہ بھی لکھ مارا کہ حضرت محمدﷺ وحی الٰہی کو نہیں سمجھے۔ لہٰذا ان چیزوں کی مراد بیان کرنے میں ان سے غلطی ہوگئی۔ (ازالہ ص۴۹۱، خزائن ج۳ ص۴۷۳) ۹… ختم نبوت کا انکار۔ مرزاقادیانی کہتا ہے کہ آیت خاتم النبیین کامطلب یہ ہے کہ آنحضرتﷺ نبیوں کی مہر ہیں۔ یعنی اب جس کو منصب نبوت ملے گا۔ آپ کی مہر سے ملے گا۔ یعنی وہ آپ کے متبعین میں سے ہوگا۔ دیکھو کتاب استفتاء وغیرہ۔(حقیقت الوحی ص۹۷، خزائن ج۲۲ ص۱۰۰) ۱۰… تناسخ یعنی دوبارہ جنم کا عقیدہ۔ دین اسلام نے اس عقیدہ کی بیخ وبنیاد اکھاڑ دی۔ مگر مرزاقادیانی بڑی دھوم سے خود اپنے ہی اندر اس عقیدہ کا مشاہدہ کرا رہے ہیں۔ نبوت بروزی کا لفظ جو باربار مرزاقادیانی اور مرزائیوں کے زبان وقلم پر آتا ہے۔ اس کا یہی مطلب ہے۔ مرزاقادیانی اپنے اندر حضرت آدم، حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ حضرت مسیح علیہم السلام حتی کہ حضرت سیدالانبیائﷺ کے بروز کے قائل ہیں۔ پھر اپنے کو کرشن اوتار بھی فرماتے ہیں۔ تریاق القلوب میں فرماتے ہیں۔ منم مسیح زماں ومنم کلیم خدا منم محمد واحمد کہ مجتبیٰ باشد (تریاق القلوب ، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴) نمونہ اور محض نمونہ کے طور پر یہ دس باتیں (ہم نے) بیان کیں اور بہت سی چھوڑ دیں۔ مثلاً حضرت مسیح علیہ السلام کی حیات کا انکار وغیرہ وغیرہ۔ ختم نبوت کی بحث آنحضرتﷺ پر دور نبوت کا ختم ہوجانا ایک ایسا ضروری اور منصوص، قطعی، مسئلہ