احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
مرزائیوں سے چند سوال ۱… مرزاقادیانی نے لکھا تھا۔ ’’میرے زمانہ میں دنیا کی تمام قومیں ایک مسلم قوم کی شکل بن جائیںگی۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۲۲۲، خزائن ج۲۳ ص۲۳۱) کیا ایسا ہوگیا؟ ۲… مرزاقادیانی نے لکھا تھا کہ: ’’میرے زمانہ میں مکہ مدینہ کے درمیان ریل جاری ہو جائے گی۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۲، خزائن ج۱۹ ص۱۰۸) کیا یہ کام ہوگیا؟ ۳… مرزاقادیانی نے لکھا تھا کہ: ’’میں دجال کو مسلمان بناکر ساتھ لے کر حج کروںگا۔‘‘ (ایام الصلح فارسی ص۱۳۷، خزائن ج۱۴ ص۴۱۶) کیا ایسا ہوگیا؟ ۴… مرزاقادیانی نے لکھا تھا کہ: ’’میں مدینہ میں روضہ نبویہ میں دفن ہوںگا۔‘‘ (ازالہ ص۴۷۰، خزائن ج۳ ص۳۵۲) کیا ایسا ہوا؟ ۵… مرزاقادیانی نے لکھا تھا۔ ’’عبداﷲ آتھم پادری پندرہ ماہ میں (۶؍ستمبر ۱۸۹۴ء تک مر جائے گا) ‘‘ (جنگ مقدس ص۱۸۸) کیا ایسا ہوا؟ ۶… مرزاقادیانی نے لکھا تھا کہ: ’’مرزااحمد بیگ کی بیٹی سے میرا نکاح آسمان پر ہوچکا ہے۔ دنیا میں اگر یہ بیوی میرے پاس نہ آئے تو میں جھوٹا۔‘‘ (شہادۃ القرآن ص۸۰، خزائن ج۶ ص۳۷۶) کیا یہ منکوحہ مرزاقادیانی کی پیشین گوئی کے مطابق ان کے گھر میں آگئیں؟ ۷… مرزاقادیانی نے لکھا تھا کہ: ’’مجھ سے خدا نے فرمایا ہے۔ ’’انما امرک اذا اردت شیئاً ان تقول لہ کن فیکون‘‘ یعنی اے مرزاقادیانی تو جب کسی چیز کو موجود ہونے کا حکم دے گا توفوراً ہو جائے گی۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۰۵، خزائن ج۲۲ ص۱۰۸) کیا ایسا دعویٰ کسی نبی نے کیا؟ ۸… مرزاقادیانی نے شائع کیا تھا کہ: ’’مولوی ثناء اﷲ اور میں ہم دونوں میں سے جو خدا کے نزدیک جھوٹا ہے وہ پہلے مرے گا۔‘‘ (اشتہار ۱۵؍اپریل ۱۹۰۷ئ، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۵۷۸) مرزاقادیانی ۲۶؍مئی ۱۹۰۸ء کو وفات پاگئے اور مولوی ثناء اﷲ صاحب آج نومبر ۱۹۳۳ء تک زندہ ہیں۔ پھر تم کو مرزاقادیانی کے جھوٹے ہونے میں کیا شبہ ہے؟ نوٹ: ایک آنہ کا ٹکٹ آنے پر یہ رسالہ مفت روانہ کیا جائے گا۔ مؤلف رسالہ ہذا سے طلب فرمائیں۔ نیز رسالہ شعبان المعظم اور شب برأت کے احکام ایک آنہ کا ٹکٹ آنے پر روانہ ہوگا۔ بندہ محمد نعیم عفا اﷲ عنہ، مفتی لدھیانہ پنجاب!