احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
۲… ’’صد حسین است درگریبانم۔ یعنی میرے گریبان میں سو حسین پڑے ہیں۔‘‘ (نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷) یزید کی تعریف ’’اصل بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ بدنام یزید ہے۔ اگر اس کی شراکت سے امام حسین کی شہادت ہوئی تو برا کیا۔ لیکن آج کل کے شیعہ بھی مل کر وہ دینی کام نہیں کرسکتے جو اس (یزید) نے کیا۔‘‘ (ملفوظات احمد ص۳۲۵) چوہدری ظفر اﷲ کا سلام ٹریکٹ دس نبی اور ایک بندے کا انتخاب: ۱… خدا کے راست باز نبی رامچندر پر سلامتی ہو۔ ۲… خدا کے راست باز نبی کرشن پر سلامتی ہو۔ ۳… خدا کے راست باز نبی بدھ پر سلامتی ہو۔ ۴… خدا کے راست باز نبی زرتشت پر سلامتی ہو۔ ۵… خدا کے راست باز نبی کیفنوس پر سلامتی ہو۔ ۶… خدا کے راست باز نبی ابراہیم پر سلامتی ہو۔ ۷… خدا کے راست باز نبی موسیٰ پر سلامتی ہو۔ ۸… خدا کے راست باز نبی مسیح پر سلامتی ہو۔ ۹… خدا کے راست باز نبی محمد صلعم پر سلامتی ہو۔ ۱۰… خدا کے راست باز نبی احمد پر سلامتی ہو۔ ۱۱… خدا کے راست باز بندہ بابا نانک پر سلامتی ہو۔ (چوہدری ظفر اﷲ خان قادیانی بیرسٹر کا ٹریکٹ مارچ ۱۹۳۳ء میں بتقریب یوم التبلیغ شائع ہوا) اس ٹریکٹ سے چوہدری ظفر اﷲ کے ایمان کی حقیقت بھی واضح ہو جاتی ہے کہ اس کے نزدیک حضرت ابراہیم اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام کی طرح رام چندر اور کرشن بھی نبی اور رسول تھے۔ اہل اسلام کے نزدیک تو سرور عالم محمدﷺ اور دیگر انبیاء علیہم السلام کو رام چندر اور کرشن کے ساتھ ذکرکرنا سراسر گستاخی اور گمراہی ہے۔ البتہ مرزاغلام احمد قادیانی کوکرشن اور رام چندر کے ساتھ ذکر کرنا نہایت مناسب ہے۔ یہ سب کے سب ائمتہ الکفر اور کافروں کے پیشوا تھے۔ (روزنامہ زمیندار لاہور ’’ختم نبوت نمبر‘‘ ج۴۱ ش۲۰۲ ص۱۳، مورخہ۲۷؍جولائی ۱۹۵۲ء بروز اتوار)