احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
ملاعلی قاری اور ختم نبوت ۱۷… ’’ودعوی النبوۃ بعد نبیناﷺ کفر بالاجماع (شرح فقہ اکبرص۲۰۲)‘‘ {ہمارے نبیﷺ کے بعد دعویٰ نبوت باالاجماع کفر ہے۔} علامہ ابن حجرمکی اور ختم نبوت ۱۸… ’’من اعتقد وحیاً بعد محمدﷺ کفر باجماع المسلمین‘‘ {جو شخص آنحضرتﷺ کے بعد وحی آنے کا اعتقاد رکھے وہ تمام مسلمانوں کے اجماع سے کافر ہے۔} علامہ ابن کثیر اور ختم نبوت ۱۹… ’’وقد اخبر اﷲ تبارک وتعالیٰ فی کتابہ ورسولہﷺ فی السنۃ المتواترۃ عنہ انہ لانبی بعدہ لیعلم ان من ادعی ہذا المقام بعدہ وہوکذاب افاک دجال ضال مضل ولو تحرق وشعبد واتی بانواع السحر (تفسیر ابن کثیر ج۸ ص۹۰)‘‘ {اﷲ تعالیٰ نے قرآن میں خبر دی ہے اور رسولﷺنے اپنی متواتر حدیث میں خبر دی ہے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ تاکہ مسلمان اس بات کو جان لیں کہ جو شخص آپ کے بعد نبوت کا دعویٰ کرے وہ کذاب مفتری وجال گمراہ اور گمراہ کرنے والا ہے۔} ۲۰… ’’فتاویٰ ہندیہ میں ہے اذا لم یعرف الرجل از محمدﷺ آخر الا نبیاء فلیس مسلم‘‘ {جب انسان محمدرسول اﷲﷺ کو آخری پیغمبر نہ سمجھے تو وہ مسلمان نہیں ہے۔} عارف باﷲ مولاناعبدالرحمن صاحب جامیؒ اور ختم نبوت آپ اپنے رسالہ عقائد جامی میں فرماتے ہیں: خاتم الانبیاء الرسل است دیگراں ہمچو جز او کل است وزپئے اورسول دیگر نیست بعد ازاں ہیچکس پیغمبر نیست چوں ورآخر زماں بقول رسول کند ازا سماںمسیح نزول پیرو دین وشرع او باشد تابع اصل وفرع او باشد دین ہمہ دین وشرع او دانا ہمہ کس را بدین او خواند