احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
بسم اﷲ الرحمن الرحیم! ’’ومن اظلم ممن افتریٰ علی اﷲ کذباً اوقال اوحی الیّ ولم یوحیٰ الیہ (انعام)‘‘ {اور بڑا ہی ظالم ہے وہ جو جھوٹ باندھے اﷲ پر یایہ کہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے۔ حالانکہ اس پر وحی نہ کی گئی ہو۔} ’’وانہ سیکون فی امتی کذابون ثلاثون کلہم یزعم انہ نبی اﷲ وانا خاتم النبیین لا نبی بعدی (ترمذی ج۲ ص۴۵)‘‘ {ضرورمیری امت میں تیس جھوٹے نکلیںگے وہ سب نبوت کا دعویٰ کریںگے۔ حالانکہ میں نبیوں کو ختم کرچکا ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی پیدا نہ ہوگا۔} مسیح نے کہا: ’’جھوٹے مسیحیوں اور جھوٹے نبیوں سے خبردار رہو۔ جو تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میںآتے ہیں اور باطن میں پھاڑنے والے بھیڑیے ہیں۔‘‘ (انجیل متی باب۲۴ آیت۲۴) قادیانی، مرزائی یا احمدی مذہب مرزاغلام احمد قادیانی کے عقائد دعویٰ نبوت ۱… ’’سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔‘‘(دافع البلاء ص۱۱، خزائن ج۱۸ ص۲۳۱) ۲… ’’ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں۔‘‘ (اخبار بدر قادیان مورخہ ۵؍مارچ ۱۹۰۸ئ) ۳… منم مسیح زماں ومنم کلیم خدا منم محمد واحمد کہ مجتبیٰ باشد (تریاق القلوب ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴) خدائی دعویٰ ۱… ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ میں خدا ہوں۔ میں نے یقین کرلیا کہ میں وہی ہوں۔‘‘ (آئینہ کمالات ص۵۶۵، خزائن ج۵ ص۵۶۴)