احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
اوّلاً خانقاہ مونگیر سے یہ شائع ہوا۔ اب اس جلد میں شائع کرنے کی ہمیں سعادت حاصل ہورہی ہے۔ فلحمد لللّٰہ! 7… تنبیہ قادیانی: یہ رسالہ بھی خانقاہ رحمانیہ مونگیر سے شائع ہوا۔ اس کے مصنف بھی حضرت حاجی عبدالرحمنؒ صاحب ہیں۔ اس کے پہلے ایڈیشن کے ٹائٹل پر فارسی کے یہ اشعار درج تھے۔ ہوش دارید اے مسلمان جہاں … قادیان فتنہ دردین محمد مصطفیٰ خواہد شدن می نہد فضل خودش برنور عین مصطفیٰ ژاژمی خاید زبانش بیحیا خواہد شدن قصہ دیرینہ ظلم یزید پر جفا حالیاً تازہ زدست میرزا خواہد شدن گاہ عیسیٰؑ گاہ موسیٰؑ گاہ فخر انبیائؐ گاہ ابن اﷲ گاہے خود خدا خواہد شدن پہلے شعر میں جہاں کے بعد اور قادیان سے پہلے کا لفظ مٹا ہوا ہے۔ پہلی اشاعت میں اس کے چوبیس صفحات تھے۔ اب مکمل کمپیوٹر اشاعت اس جلد میں شائع ہورہا ہے۔ اﷲتعالیٰ مرحوم مصنف کی تربت پر اپنی رحمتوں کی موسلادھار بارش نازل فرمائیں۔ 8… حق طلب کی سچی فریاد: عبدالمجید نامی ایک ماسٹر قادیانیت سے متاثر تھے۔ انہوں نے دو خط لکھے۔ ایک خط مولانا عصمت اﷲ مدرس سوپول کو لکھا اور دوسرا خط اپنے بھائی عبدالحمید کو لکھا۔ جسے شائع بھی کردیا گیا۔ جو خط اپنے بھائی کو لکھا اسے معروف قادیانی عبدالماجد نے شائع کرایا۔