احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
ختم نبوت اس کی اشاعت کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔ فلحمد لللّٰہ! 4… حقیقت مرزائیت مع ختم نبوت، بجواب اجرائے نبوت: اس کتاب کے مصنف مولانا علم الدین ساکن خاص قادیان ہیں۔ مولانا علم الدین بعد میں جامع مسجد کیمل پور (اٹک) کے خطیب بھی رہے۔ آپ کے قیام اٹک کے دوران میں ایک قادیانی ملعون نے چہار ورقی پمفلٹ بنام ’’اجرائے نبوت‘‘ شائع کیا۔ مولانا علم الدین نے اس کے جواب میں یہ کتاب شائع فرمائی۔ جو ۲۱؍شعبان ۱۳۴۷ھ کو آپ نے مکمل فرمائی۔ اس کتاب میں قادیانی گروہ کی کتب سے قادیانیت کو باطل ثابت کیاگیا اور مسئلہ ختم نبوت کو تحقیق والزام ہر دو طریق پر روشن کر کے دیکھا گیا ہے۔ اس جلد میں یہ بھی شامل ہے۔ 5… چودھویں صدی کا دجال کون؟ مرزاغلام احمد قادیانی کے ایک پیرو نے ’’چودھویں صدی کا چاند‘‘ نامی رسالہ شائع کیا۔ حافظ آباد کی جامع مسجد اہل حدیث کے خطیب مولانا علم دین نے جواب میں ’’چودھویں صدی کا دجال کون؟‘‘ یہ رسالہ تحریر فرمایا۔ معروف اہل حدیث رہنما مولانا نور حسین گرجاکھی گوجرانوالہ شہر نے اس رسالہ کو شائع فرمایا۔ اب دوبارہ احتساب کی اس جلد میں اسے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شائع کر رہی ہے۔ فلحمد لللّٰہ! 6… آئینہ قادیانی: خانقاہ رحمانی مونگیر کے متوسلین میں ایک بڑا نام حضرت حاجی سید عبدالرحمنؒ صاحب کا ہے۔ آپ حضرت قبلہ مولانا سید محمد علی مونگیریؒ کے مریدان باصفا میں سے تھے۔ آپ نے ’’آئینہ قادیانی‘‘ اس رسالہ میں مرزاقادیانی کی کتب واقوال سے قادیانیت کے مکروہ عقائد وعزائم سے عوام کو باخبر کرتے ہوئے قادیانیت کی حالت واقعی کو بیان کیا ہے۔