احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
۴… اس پیشین گوئی کی نسبت جس قدر باتیں بنائی گئیں اور اپنے خیال میں جواب دئیے گئے۔ سب کا غلط ہونا نہایت کافی دلیلوں سے دکھایا گیا اور اب تک کسی نے ان کا جواب نہیں دیا اور نہ کوئی دے سکتا ہے۔ اگر کسی کو دعویٰ ہو تو اس سے کہو کہ چند آدمیوں کے سامنے گفتگو کرے۔ ۵… جب مرزاقادیانی کی ایک نہایت ہی عظیم الشان پیشین گوئی غلط ہوگئی تو اب کسی پیشین گوئی کے ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ مدعی نبوت کی ایک پیشین گوئی کے جھوٹا ہونے سے اس کا کذب قرآن مجید سے اور توریت سے ثابت ہے تو اب اگر وہ جھوٹا سو نہیں ہزار پیشین گوئی کرے اور بالفرض وہ سب سچی بھی ہو جائیں تو وہ سچا نہیں ہوسکتا۔ ایک کاہنہ جو قطعی کافرہ تھی۔ تیس برس تک اس کی کوئی پیشین گوئی جھوٹی نہیں ہوئی اور بڑے بڑے علماء نے اس کی شہادت دی۔ (فیصلہ آسمانی ص۶۴،۶۵) اے عزیز بڑا افسوس ہے کہ تم ان کتابوں کو نہیں دیکھتے اور ایسی کھلی ہوئی باتوں میںنظر نہیں کرتے اور یہ لکھتے ہو کہ مرزاقادیانی کی بہت سی غیب کی باتیں پوری ہوئیں اور ہورہی ہیں۔ ۶… چھٹی وجہ ذکر نہ کرنے کی یہ ہے کہ ہم مرزاقادیانی کا قول نقل کر آئے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ میں عیسیٰ پرستی کے ستون کو توڑنے کے لئے آیا ہوں۔ اگر میں یہ کام نہ کروں اور کروڑ نشان دکھاؤں تو بھی میں جھوٹا ہوں۔ جب ہم نے اور ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ یہ کام کچھ نہیں کیا۔ تثلیث پرستی کے ستون کو توڑنا تو بڑی بات تھی ان سے تو یہ بھی نہ ہوا کہ ان کی زندگی میں سو دو سو تثلیث پرست ایمان لے آتے اور تثلیث پرستی سے توبہ کرتے۔ اس لئے وہ اپنے اس اقرار سے جھوٹے ٹھہرے۔ اب سو پیشین گوئیاں بلکہ کروڑ پیشین گوئیاں بھی انہیں کے قول کے مطابق بیکار ہیں۔ اب تو ہم ان کے ارشاد کے بموجب ان کے جھوٹے ہونے پر گواہی دیتے ہیں۔ تمہیں بھی دینی چاہئے۔ اگر کچھ خدا کا خوف ہے۔ اب ان کی پیشین گوئیوں کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ ایک پیشین گوئی جسے مرزاقادیانی نے نہایت ہی عظیم الشان کہا تھا۔ بطور نمونہ اس کا ذکر کردیا۔ جس سے ان کا جھوٹا ہونا دوسرے طریقے سے ظاہر ہوگیا۔ اب گمراہوں کو ہدایت پر لانا اﷲتعالیٰ کا کام ہے بندہ کا کام نہیں۔ اس کے علاوہ اس تحریر میں صریح دو جھوٹ ہیں۔ ایک یہ کہنا کہ صرف ایک پیشین گوئی کا ذکر کیا یہ بالکل غلط ہے۔ فیصلہ آسمانی اور النجم الثاقب اور مسیح کاذب وغیرہ دیکھو کہ کتنی پیشین گوئیاں جھوٹی بیان کی گئی ہیں۔ افسوس تو یہ ہے کہ تمہارے گمراہ کرنے والے تمہیں رسالے دیکھنے نہیں دیتے اور تم ان کے کہنے پر اپنا ایمان قربان کر رہے ہو اور ان کی وجہ سے ایسا صریح جھوٹ