احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
اوپر ان کی ولایت اور درویشی کو غلط ثابت کرنے کے لئے اپنی طرف سے معیار قرار دے لیا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ مصنف اسرار نہانی کو جہل مرکب کے علاوہ تعصب اور طمع دنیا نے اندھا کر دیا اور حضرت اقدس کے لاجواب رسالوں کو دیکھ کر وہ اس کے معین اور مددگار سب جواب سے عاجز ہوکر یہ رسالہ لکھا تاکہ حضرت مؤلف مدفیضہم کی توجہ دوسری طرف پھرے اور ہم کو اعتراضوں سے مہلت ملے۔ عوام بھی دوسری طرف متوجہ ہو جائیں۔ اس کے ساتھ انہیں یہ بھی امید تھی کہ قادیان میں ہماری قدرومنزلت ہوگی۔ چنانچہ ان کی امید پوری ہوئی اور پچاس روپے کی تنخواہ جو ان کی حیثیت سے بہت زیادہ ہے مقرر ہوگئی اور دنیا میں انہیں اس کا نتیجہ تھوڑے دن کے لئے مل گیا۔ جیسا اس وقت بہت بیدینوں اور کافروں کو مل رہا ہے۔ آئندہ جو کچھ ہونے والا ہے وہ دیکھیں گے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اگر تمہیں اور انہیں خوف خدا کے ساتھ کچھ علم ہوتا تو ہرگز ایسا رسالہ شائع نہ کرتے اور نہ تم ایسا خط میرے پاس بھیجتے۔ چونکہ تم لوگوںکو تعصب نے اندھا کر دیا ہے۔ اس لئے تم لوگوں کو اچھی بات بھی بری معلوم ہوتی ہے۔ دیکھو اور خوب غور سے دیکھو۔ اس کو میں واضح طور سے بیان کردیتا ہوں۔ شاید اﷲتعالیٰ تم لوگوں کو توبہ کی توفیق عنایت فرماوے۔ خواب کی تعبیر نہایت مشکل ہے۔ اسی وجہ سے اگلے بزرگوں میں بعض بزرگ تعبیر دینے میں مشہور ہیں۔ مثلاً ابن سیرینؒ۔ اگر مؤلف اسرار نہانی کے مثل عام لوگ خواب کی تعبیر دے سکتے تو یہ خصوصیت کیوں ہوتی کہ ابن سیرین خواب تعبیر دیتے ہیں۔ بعض خوابوں کی تعبیر بالکل الٹی ہوتی ہے۔ یہ مشہور بات ہے کہ جو کوئی اپنے آپ کو یا کسی دوسرے کو مردہ دیکھے تو اس کی تعبیریہ ہے کہ اس کی عمر زیادہ ہوگی۔ آپ کے مرزاقادیانی بھی جابجا لکھتے ہیں کہ بعض وقت خواب کی تعبیر الٹی ہوتی ہے۔ یہ بھی لکھا ہے کہ ایک ہی خواب کی تعبیر دیکھنے والے کے لحاظ وحالت سے مختلف ہوتی ہے۔ اس قسم کے خواب کی مثالیں لکھی ہیں۔ مگر یہاں لکھنا فضول معلوم ہوتا ہے۔ البتہ دو خواب اور ان کی عجیب وغریب تعبیریں نقل کرتا ہوں۔ تم دیکھو۔ حضرت باوا فرید گنج شکر ابن سیرین کی تعریف کرتے ہیں اور بعض خواب لکھتے ہیں۔ ایک دفعہ ایک شخص ماہ رمضان میں آپ کے پاس آیا اور کہا کہ میں نے خواب میں یہ دیکھا ہے کہ انگشنری میرے ہاتھ میں ہے اور میں لوگوں کے منہ اور عورتوں کے فرجون پر مہریں لگارہا ہوں۔ ابن سیرین نے کہا کیا تو مؤذن ہے۔ کہا ہاں فرمایا پھر تو اذان ٹھیک وقت پر کیوں نہیں دیتا۔ ایک اور شخص آیا اور اس نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ روغن تلوں سے نکالتے ہیں اور میں پھر اسی تلوں میں ملادیتا ہوں۔ ابن سیرین نے فرمایا کہ جو عورت تیرے گھر میں ہے وہ ایسا نہ ہو کہ