احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
ہوں۔ اب غور کرو کہ جس کے صریح اقوال اسے جھوٹا بتاتے ہوں وہ مسیح موعود ہوسکتا ہے؟ جب تعصب سے علیحدہ ہوکر خیال کرو گے تو ضرور دل یہی جواب دے گا کہ مرزاقادیانی جھوٹے تھے اور یہ بھی بتلاؤ کہ ان دونوں تحریروں میں سے کون سی تحریر کو جھوٹی تسلیم کرتے ہو۔ اگر ایک جھوٹی ہے تو پھر دوسری کے جھوٹی نہ ہونے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ مرزاقادیانی کی بدحواسی اور دیکھو۔ مرزاقادیانی خود ہی ابن مریم بھی بنے ہیں۔ (کشتی نوح ص۴۷، خزائن ج۱۹ ص۵۰) میں لکھتے ہیں کہ: ’’میں پہلے مریم بنایا گیا اور مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا اور آخر کئی مہینے کے بعد جو دس مہینہ سے زیادہ نہیں ہے۔ بذریعہ اس الہام کے جو (براہین احمدیہ ص۵۵۶) میں درج ہے۔ مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا۔ اس طور سے میں ابن مریم ٹھہرا۔‘‘ ذرا غور کرو۔ یہ کیسے مہملات ہیں۔ جو مسیح موعود بننے کے لئے کئے گئے ہیں۔ کسی اور نبی اور رسول نے ایسی باتیں بنائی ہیں؟ انبیاء علیہم السلام کی شان ایسے مہملات سے مبرا ہے۔ ایسی ہی مہملات کے سنبھالنے کے لئے ایک منہاج نبوت بنایا گیا ہے جس کی حقیقت اور لغویت انشاء اﷲ عنقریب ظاہر ہو جائے گی۔ اب یہ تو بتلاؤ! مرزاقادیانی کتنی مدت تک مریم رہے۔ اتنے دنوں تک کسی غیر محرم کے سامنے آتے جاتے تھے یا نہیں اور جب استعارہ کے رنگ میں وہ حاملہ تھے تو کوئی بوجھ حمل کا ان پر ہوا تھا یا نہیں اور جس وقت مریم سے عیسیٰ پیدا ہوئے کوئی تکلیف دردزہ کی ہوئی یا نہیں اور کچھ زمانہ تک نماز روزہ بھی معاف ہوگیا تھا یا نہیں۔ کیونکہ وہ زمانہ عورتوں کے معافی کا ہے۔ پھر عیسیٰ ہونے کے ساتویں دن بعد عقیقہ ہوا تھا یا نہیں۔ کیونکہ یہ ایک سنت ہے اور مسیح موعود سے سنت کا ترک ہونا محال ہے۔ اس عقیقہ کے دعوت میں کتنے لوگ شریک ہوئے تھے۔ بکرا، یا بکری ذبح کی گئی تھی یا نہیں اور پھر جب عیسیٰ ہو چکے اور اپنے کو ظلی عیسیٰ کہنے لگے تو اصلی عیسیٰ علیہ السلام کی سنت کو چھوڑ کر شادی کیوں کر لی اور شادی کرنے کے بعد آخر عمر میں ایک نوسالہ لڑکی پرعاشق کیوں ہوگئے۔ جذبۂ عشق میں آکر عقل سلیم کو بھی خیرباد کہہ کر اس لڑکی کے پھوپھا وپھوپھی کو جو مرزاقادیانی کے سمدھی تھے، ااور اس کے والد کو خوشامد چاپلوسی ودھمکی کے خطوط کیون لکھے گئے۔ شادی نہیں کردینے پر اس کے پھوپھا کی لڑکی کو جو مرزاقادیانی کے لڑکے کی بیوی تھی اپنے بیٹے سے طلاق کیوں دلوانے لگے اور پھر طلاق نہیں دینے پر اپنے بیٹے کو عاق کیوں کردیا اور عاق کردینے پر ترکہ سے محروم کیوں کردیا۔ یہ مسئلہ کس شرع کا ہے۔ کیا یہی شان مسیح موعود کی ہوگی؟ نہیں ہرگز نہیں ۔