احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
(ازالۃ الاوہام) کی تحریر سے روشن ہورہا ہے کہ مرزاقادیانی کو صرف مثیل مسیح کا دعویٰ تھا۔ جو لوگ مرزاقادیانی کو مسیح موعود خیال کرے وہ مطابق قول مرزاقادیانی کے کم فہم ہیں۔ کیونکہ مسیح موعود تو ایک ہی شخص آنے والے ہیں اور مرزاقادیانی اپنے جیسے دس ہزار تک مثیل مسیح کے آنے کی خبر دے رہے ہیں اور مرزاقادیانی مسیح بن مریم بھی نہیں ہیں۔ جو شخص یہ الزام مرزاقادیانی پر لگاوے وہ مطابق فتویٰ مرزاقادیانی کے کذاب ومفتری ہے۔ اس کے بعد (کشتی نوح ص۴۷، خزائن ج۱۹ ص۵۱) میں تحریر کرتے ہیں۔ مگر جب وقت آگیا تو وہ اسرار مجھے سمجھائے گئے۔ تب میں نے معلوم کیا کہ میرے اس دعویٰ مسیح موعود ہونے میں کوئی نئی بات نہیں۔ یہ وہی دعویٰ ہے جو براہین احمدیہ میں باربار بہ تصریح درج کیاگیا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اس دروغ گوئی کی کوئی حد ہے یا نہیں کہ پہلے تو اسی براہین احمدیہ کے الہامات سے انہوں نے اپنے کو مثیل مسیح سمجھا اور ازالۃ الاوہام میں صاف لکھ دیا کہ میں مسیح موعود نہیں ہوں۔ ایسا خیال کرنے والا کم فہم ہے اور پھر کشتی نوح میں اسی براہین احمدیہ کے الہامات سے اپنے آپ کو مسیح موعود خیال کر لیا اور غلط تحریر کردیا کہ اس دعویٰ میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ چونکہ مسیح موعود ایک ہی ہوںگے اور مرزاقادیانی پہلے لکھ چکے ہیں کہ میرے جیسے دس ہزار تک آسکتے ہیں۔ اس لئے کشتی نوح والی تحریر میں یکدم نئی بات ہوگئی جو ان کی پہلی تحریر سے جھوٹ ہو جاتی ہے۔ ۶… (کشتی نوح ص، خزائن ج۱۹ ص۵۲) میں مرزاقادیانی تحریر کرتے ہیں اور یہی عیسیٰ ہے جس کی انتظار تھی اور الہامی عبارتوں میں مریم اور عیسیٰ سے میں ہی مراد ہوں۔ میری ہی نسبت کہاگیا ہے کہ ہم اس کو نشان بناویںگے اور نیز کہاگیا کہ یہ وہی عیسیٰ بن مریم ہے جو آنے والا تھا۔ جس میں لوگ شک کرتے ہیں۔ یہی حق ہے اور آنے والا یہی ہے اور شک محض نافہمی سے ہے۔ عزیزم! دیکھو مرزاقادیانی اپنی پہلی تحریر میں مسیح بن مریم سے انکار کر رہے ہیں۔ جو شخص مرزاقادیانی کو مسیح بن مریم کہے۔ اس کو مرزاقادیانی مفتری اور کذاب کہہ رہے ہیں۔ اب تمہیں ایماناً دل پر ہاتھ رکھ کر خدا کو حاضر وناظر جان کر اپنے کانشنس سے جواب طلب کرو کہ ایسا شخص جس کے ہوش وحواس درست نہ ہوں۔ جس کو اپنی تحریرات کا خیال نہ ہو کہ کہیں کچھ لکھ دیا اور کہیں کچھ۔ جو شخص اپنے ایک ہی الہام کا مطلب کہیں کچھ کہتا ہے اور کہیں صریح اس کے مخالف بیان کرتا ہے۔ پھر جس الہام کے معنی وہ مسیح موعود سمجھے کیا وجہ ہے کہ یہ نہ کہا جائے کہ اس کے معنی یہ تھے کہ تو مسیح موعود نہیں ہے اور مرزاقادیانی نے غلطی سے اس کے معنی یہ سمجھ لئے کہ میں مسیح موعود