احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
۳… ’’ھو الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علیٰ الدین کلہ ولوکرہ المشرکون۰ عن ابی ہریرۃ رضی اﷲ عنہ فی قولہ قال حین خروج عیسیٰ (ابن جریر ج۲۵ ص۵۴)‘‘ {اﷲ وہ ذات ہے جس نے اپنا رسول ہدایت ودین حق کا حامل بنا کر بھیجا تاکہ غالب کر دے۔ دین الٰہی کو جمیع ادیان باطلہ پر۔ اگرچہ مشرک برا منائیں۔ اصحابی ابوہریرہؓ ۔ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں یہ غلبہ کاملہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے خروج کے وقت ہوگا۔} (احمدیہ پاکٹ بک ص۶۴۲، ۱۹۴۵ئ) اس آیت کی تفسیر میں مرزاقادیانی فرماتے ہیں کہ: ’’یہ آیت جسمانی اور سیاست ملکی کے طور پر حضرت مسیح کے حق میں یہ پیش گوئی ہے اور جس غلبہ کاملہ دین اسلام کا وعدہ دیاگیا ہے وہ غلبہ مسیح کے ذریعے ظہور میں آئے گا اور جب حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیںگے تو ان کے ہاتھ سے دین اسلام جمیع اقطار میں پھیل جائے گا۔‘‘ (براہین احمدیہ ص۴۹۸، خزائن ج۱ ص۵۹۳) ’’اس کتاب (براہین احمدیہ) کا متولی اور مہتمم ظاہراً وباطناً حضرت رب العالمین ہے۔ کچھ معلوم نہیں کہ کس انداز اور مقدار تک اس کو پہنچانے کا ارادہ ہے۔ ‘‘ (براہین احمدیہ ج۴ص آخری، خزائن ج۱ ص۶۷۳) ۴… ’’عن عبداﷲ ابن عمر وقال قال رسول اﷲﷺ ینزل عیسیٰ ابن مریم الیٰ الارض فیتزوج ویولد لہ ویمکث خمساً واربعین سنۃ ثم یموت فیدفن معی فی قبری فاقوم انا وعیسیٰ ابن مریم فی قبر واحد بین ابی بکر وعمر (مشکوٰۃ باب نزول عیسیٰ فصل۳)‘‘ {عبداﷲ بن عمر سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اﷲﷺ نے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زمین پر اتریںگے۔ پس نکاح کریںگے اور پیدا کی جاوے گی ان کے لئے اولاد اور پینتالیس سال ٹھہریںگے پھر وفات پائیںگے اور میری قبر کے پاس دفن کر دئیے جائیںگے۔ پس اٹھوںگا میں اور عیسیٰ بن مریم حشر کے روز درمیان ابی بکرؓ وعمرؓ کے۔} ’’جناب رسول اﷲﷺ نے بھی پہلے سے ایک پیش گوئی فرمائی ہے کہ: ’’یتزوج ویولدلہ‘‘ یعنی وہ مسیح موعود بیوی کرے گا۔ نیز صاحب اولاد ہوگا۔ اس جگہ رسول اﷲﷺ ان