احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
اس جلد میں اس کو شائع کرنے کی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سعادت حاصل کر رہی ہے۔ فلحمد لللّٰہ! 2… صولت محمدیہ برفرقہ غلمدیہ: یکم؍رجب المرجب ۱۳۵۱ھ سے ۱۲؍رجب المرجب تک حضرت مولانا عبدالشکور لکھنویؒ شہرہ آفاق مقدمہ بہاولپور کی پیروی کے لئے بہاولپور تشریف لائے۔ آپ کے صاحبزادہ مولانا حافظ عبدالسلام آپ کے ہمراہ تھے۔ اس زمانہ میں حضرت لکھنویٔ نے مقدمہ بہاولپور کے لئے جو مواد جمع کیا اس کتاب میں آپ کے صاحبزادہ صاحب نے محفوظ ومرتب کر دیا۔ اس کتاب کے چار فصل اور ایک خاتمہ ہے۔ فصل اوّل: میں برادران اسلامی کے لئے چند ضروری ہدایات، فصل دوم: میں مقدمہ بہاولپور کے واقعات، فصل سوم: میں فرقہ غلمدیہ وقادیانیہ، مرزائیہ کی مختصر تاریخ ہے۔ فصل چہارم: میں مرزاغلام احمد قادیانی کے متعلق چند ضروری معلومات (عقائد کفریہ) ہیں۔ خاتمہ: میں ریاست بہاولپور کے کچھ مسرت انگیز چشم دید حالات ہیں۔ اسی کتاب سے مرزا ملعون کے کفریہ عقائد ونظریات کو مباحثہ رنگون میں بھی درج کیاگیا۔ بہت سا مواد ایک ہی ہے۔ چونکہ دونوں جگہ انہیں حوالہ جات سے مرزاقادیانی کے کفر کو واضح کیاگیا۔ ہم نے بھی اس کتاب میں اس طرح تکرار کے باوجود رہنے دیا۔ موقعہ کی مناسبت سے اس کے سوا چارہ نہ تھا۔ 3… تحفہ محمدیہ برائے فرقہ غلمدیہ (قادیانیہ، مرزائیہ) مرزا پور انڈیا کے حضرت مولانا حافظ عبدالشکور حنفیؒ نے مرزاقادیانی ملعون کے ایک پیروکار کے رسالہ ’’نور ہدایت‘‘ کا تحفہ محمدیہ کے نام سے جواب تحریر فرمایا۔ عمدہ المطابع لکھنؤ سے شائع ہوا۔ اوّلاً یہ ماہنامہ رسالہ النجم لکھنؤ نمبر۱۳تا۱۶، رجب،شعبان ۱۳۴۹ھ میں قسط وار شائع ہوا۔ بعدہ کتابی شکل میں بھی شائع ہوا۔ اب دوسری بار ستمبر ۲۰۰۹ء میں مجلس تحفظ