احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
شریف پر۔ بلکہ قرآن شریف کی صریح اور قطعی آیتوں کا منکر تھا اور جھوٹی وحی کے مقابلہ میں حدیث شریف کو ردی بتاتا تھا اور اپنے کو جناب نبی کریمﷺ سے سو حصہ افضل کہتا تھا اور اپنے معجزے سواتین لاکھ بتاتا تھا اور آنحضرتﷺ کے تین ہزار (حقیقت الوحی ص۶۷) اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نبوت کا منکر تھا۔ خواجہ کمال الدین اور ان کی پارٹی کا مرزا قادیانی کو کافر نہ سمجھنا اپنے کو کافر بنانا ہے۔ شفاء میں ہے۔ ’’من لم یکفر من دان بغیر ملۃ المسلمین من الملل او وقف فیہ اوشک اوصح مذہبہم وان ظہر مع ذلک الاسلام واعتقدہ واعتقد ابطال کل مذہب سواہ فھو کافر‘‘ {یعنی جو شخص کافر کو کافر نہ کہے یا اس کے کفر میں توقف یا شک کرے یا اس کے مذہب کی صحت کے درپے ہو کافر ہے۔ اگرچہ وہ اپنے کو مسلمان ظاہر کرے اور اس کا اعتقاد رکھے اور اسلام کے سوا کل مذہب کو باطل سمجھے۔} اسی طرح درمختار میں ہے کہ: ’’من شک فی عذابہ وکفرہ کفر‘‘ {یعنی جوشخص کافر کے عذاب میں اورکفر میںشک کرے گا وہ کافر ہوگا۔} اب ایسی حالت میں کہ خواجہ کمال الدین اور ان کی جماعت کے لوگ مرزاغلام احمد قادیانی کو کافر نہیں کہتے ہیں۔ بلکہ مرزاقادیانی کو مسلمان اور اس سے بھی بڑھ کر اس صدی کے کل مسلمانوں کے لئے مجددمانتے ہیں اور مرزاقادیانی کے صریح دعویٰ نبوت اور رسالت کے اقوال میں مرزاقادیانی کے مذہب کو فروغ دینے کے لئے رکیک تاویلات کرتے ہیں۔ ہرگز ان کو مسلمان نہیں کہا جاسکتاہے اور نہ ان کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہوسکتا ہے۔ بلکہ خواجہ کمال اور ان کی پارٹی کا وہی حکم ہوگا جو مرزامحمود قادیانی اور اس کی جماعت کا ہے۔ کیونکہ قطع نظر اس دلیل فقہی کے نص قرآنی کی رو سے بھی خواجہ صاحب کو اسی حالت میں مسلمان نہیں کہا جاسکتا ہے۔ جب کہ وہ مرزاقادیانی کے کفر کا علم رکھنے کے باوجود ان کی اتباع اور ان کے خیالات واقوال کی پیروی کرتے ہیں اور ان کو اپنا مرشد اور راہنما سمجھتے ہیں اور اپنی تقریر اور تحریر میں اس کا صاف لفظوں میں اعتراف واقرار کرتے ہیں۔ سورہ بقرہ کے سترھویں رکوع میں ارشاد ہے۔ ’’لئن اتبعت اھواء ہم من بعد ماجائک من العلم انک اذاً من الظلمین‘‘ {اگر تم علم ودانست کے بعد بھی کافروں کی خواہشات وخیالات کی اتباع کرو گے تو بیشک ایسی حالت میں تم ان ظالموں سے ہوگے۔} مطلب یہ ہے کہ جو شخص علم ودانست کے بعد کافر شخص کی اتباع اور اس کے خیالات کی پیروی کرے گا وہ انہیں ظالم کافر لوگوں میں سے خدا کے نزدیک شمار کیا جائے گا یعنی وہ کافر سمجھا