احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
’’وما ینطق عن الھویٰ ان ھو الا وحی یوحیٰ‘‘ اور یہ (غلام احمد) اپنی طرف سے نہیں بولتا بلکہ جو کچھ تم سنتے ہو یہ خدا کی وحی ہے۔ (اربعین نمبر۳ ص۳۶، خزائن ج۱۷ ص۴۲۷) ’’سچا خدا وہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔‘‘ (دافع البلاء ص۱۱، خزائن ج۱۸ ص۲۳۱) ’’سچا شفیع میں ہوں۔‘‘ (مفہوم) (دافع البلاء ص۱۳، خزائن ج۱۸ ص۲۳۳) ’’خدا نے میری وحی اور میری تعلیم اور میری بیعت کو نوح کی کشتی قرار دیا اور تمام انسانوں کے لئے اس کو مدار نجات ٹھہرایا۔‘‘ (اربعین نمبر۴ ص۶ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۳۵) ’’لولاک لما خلقت الافلاک‘‘ (اے غلام احمد) اگر میں تجھے پیدا نہ کرتا آسمانوں کو پیدا نہ کرتا۔ (حقیقت الوحی ص۹۹، خزائن ج۲۲ ص۱۰۲) مرزائیو! کیا یہ حقیقی نبوت کا دعویٰ نہیں ہے؟ اور کیا یہ کفر کی بات نہیں ہے؟ اپنا اور اپنے پیشوا کا ایمان ثابت کرو۔ مرزائیو! نبی کی دو قسم ایک حقیقی دوسری مجازی، یہ اﷲتعالیٰ کی فرمائی ہوئی ہے؟ یا رسول اﷲﷺ نے یا صحابہ کرامؓ نے یا تابعینؒ نے یا تبع تابعینؒ نے یا ائمہ مجتہدینؒ نے یا ائمہ حدیثؒ نے فرمائی ہے؟ اگر کسی نے نہیں فرمایا یہ تو سب تمہاری من گھڑت ہے توبہ کرو توبہ کرو۔ ۹… مرزالکھتا ہے: ’’انت منی بمنزلۃ توحیدی‘‘ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید۔ ’’انت منی وانا منک‘‘ تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے۔ ’’انت منی بمنزلۃ ولدی‘‘ تو مجھ سے بمنزلہ میرے فرزند کے ہے۔ (حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ ص۸۹) ’’آسمان سے کئی تخت اترے پر تیرا تخت سب سے اوپر بچھایا گیا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۹، خزائن ج۲۲ ص۹۲) ’’انی مع الرسول اجیب اخطی واصیب‘‘ میں رسول (غلام احمد) کے ساتھ ہو کر جواب دوںگا۔ میں (میں اپنے کچھ کہنے اور کرنے میں) خطا بھی کروںگا اور صواب بھی۔ (یعنی جو چاہوں گا کبھی کروںگا کبھی نہیں) (حقیقت الوحی ص۱۰۳، خزائن ج۲۲ ص۱۰۶، البشریٰ ج۲ ص۷۹) مرزائیو! کیا یہ حقیقی نبوت کا دعویٰ نہیں ہے؟ اور کیا یہ کفریات نہیں ہیں؟ اپنا اور اپنے پیشوا کا ایمان ثابت کرو۔