احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
مرزائیو! کیا معراج کی یہی حقیقت ہے؟ اور یہ مرزاقادیانی کا دعویٰ حضورﷺ سے افضلیت کا نہیں ہے؟ کیا یہ کفر کا کلمہ نہیں ہے؟ اور کیا حقیقی نبوت کا یہ دعویٰ نہیں ہے؟ کسی امتی نے ایسا دعویٰ کیا ہے؟ اپنا اور اپنے پیشوا کا ایمان ثابت کرو۔ ۷… مرزاقادیانی (ازالہ اوہام حصہ دوم ص۲۸۲، خزائن ج۳ ص۴۷۳) میں لکھتا ہے: ’’حضورﷺ پر ابن مریم اور دجال اور یاجوج ماجوج اور دابۃ الارض کی حقیقت کاملہ منکشف نہ ہوئی اور مجھ پر کھلے طور سے منکشف کر دی گئی۔‘‘ مرزائیو! کیا یہ گستاخانہ کلمہ کفر نہیں؟ اپنا اور اپنے پیشوا کا ایمان ثابت کرو۔ ۸… مرزا لکھتا ہے: ’’انما امرک اذا اردت شیئاً ان تقول لہ کن فیکون‘‘ اے مرزا تو جس چیز کے لئے کہے کہ ہو جا وہ فوراً ہو جائے۔ (حقیقت الوحی ص۱۰۶، خزائن ج۲۲ ص۱۰۸) ’’ارید ما تریدون‘‘ میں (خدا تعالیٰ) وہی ارادہ کروںگا جو تمہارا (مرزا کا) ارادہ ہے۔ (حقیقت الوحی ص۱۰۶، خزائن ج۲۲ ص۱۰۸) ’’قل ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی‘‘ کہہ (اے غلام احمد کہ اے لوگو) اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو۔ (حقیقت الوحی ص۷۹، خزائن ج۲۲ ص۸۲) ’’قل انما انا بشر مثلکم یوحیٰ الیّ‘‘ کہہ (اے غلام احمد اے لوگو) میں انسان ہوں میری طرف یہ وحی ہوئی ہے۔ (حقیقت الوحی ص۸۱، خزائن ج۲۲ ص۴۸) ’’واتل علیہم ما اوحی الیک من ربک‘‘ جو کچھ تیرے رب کی طرف سے تیرے پر وحی نازل کی گئی ہے وہ ان لوگوں کو جو تیری جماعت میں داخل ہوںگے سنا۔ (حقیقت الوحی ص۷۴، خزائن ج۲۲ ص۷۸) ’’قل یا ایہا الناس انی رسول اﷲ الیکم جمیعاً‘‘ کہہ دے (اے غلام احمد) اے تمام لوگو میں تم سب کی طرف اﷲ کا رسول ہوکر بھیجا گیا ہوں۔ (تذکرہ ص۳۵۲، مطبوعہ ربوہ) ’’ھو الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ‘‘ خدا وہ خدا ہے جس نے اپنا رسول اپنی ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تا کہ اس دین کو ہر قسم کے دین پر غالب کرے۔ (حقیقت الوحی ص۷۱، خزائن ج۲۲ ص۴۷) ’’وما ارسلناک الا رحمۃ للعالمین‘‘ اور ہم نے دنیا پر رحمت کرنے کے لئے تجھے بھیجا ہے۔ (اربعین نمبر۳ ص۲۳، خزائن ج۱۷ ص۴۱۳)