احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
کے اہتمام سے ملک پروسیہ میں ایک علمی انجمن بنام الجمعیتہ العلمیۃ الکبریٰ قائم ہے۔ اس انجمن نے طبقات ابن سعد کو جو دنیا سے ناپید تھی متعدد افاضل علمائے مستشرقین کی تصحیح وتنظیم سے مع جرمنی شرح کے آٹھ جلدوں میں دو قسم پر مطبع بریل شہر لیدن سے شائع کیا ہے۔ اس کے جلد اوّل قسم اوّل کے ص۲۱ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میںڈالے جانے اور سلامت نکلنے کے متعلق ہشام بن محمد بن السائب الکلبی سے مروی ہے۔ ’’فلما بلغ ابراہیم وخالف قوما ودعاہم الیٰ عبادہ اﷲ بلغ ذلک الملک نمرود فجہ فی السجن سبع سنین ثم بنی لہ الحیر بحمی واوقدہ بالحطب الجزل والقی ابراہیم فیہ فقال حسبی اﷲ ونعم الوکیل فخرج منہا سالمالم یٔکلم‘‘ {جب ابراہیم علیہ السلام بالغ ہوئے تو اپنی قوم کی مخالف کی اور ان کو عبادت الٰہی کی دعوت دی۔ جب یہ خبر نمرود کو ملی تو اس نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو گرفتار کر کے سات سال تک قید میں رکھا۔ پھر بڑی حکمت سے ایک احاطہ بنا کر اس میں بڑی بڑی لکڑیوں سے آگ روشن کی اور ابراہیم علیہ السلام کو اس میں ڈال دیا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حسبی اﷲ ونعم الوکیل پڑھا اور بلا کسی تکلیف کے آگ سے سلامت نکل آئے۔} اس کتاب کا حوالہ جدید تعلیم یافتہ کے مزید معلومات اور جمعیت خاطر کے لئے دیاگیا ہے اور جس کو ضرورت ہو وہ کتب خانہ خانقاہ رحمانیہ مونگیر میں آکر دیکھ سکتا ہے۔ اب ان جاہل اور فریب خوردہ قادیانیوں کے لئے ان کے خلیفتہ المسیح اور خود ان کے مسیح موعود کا اقرار اس امر کے متعلق کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام آگ میں ڈالے گئے۔ ان کی کتابوں سے ہم نقل کرتے ہیں اور اس کے بعد اگر وہ نہ مانیں تو بس صاف سمجھو کہ مرزاقادیانی کی دہریت کا اثر ہے۔ جس سے ہمیشہ انہوں نے معجزات قرآنی کے متعلق ناپاک تاویلات اور توہمات سے کام لیا ہے۔ دراصل مرزاغلام احمد قادیانی کو نہ قرآن شریف کی پرواہ تھی نہ حدیث کی۔ مگر اس وجہ سے کہ ان کے ماننے والے سب مسلمان تھے۔ اس لئے صاف انکار نہیں کیا تاکہ چند جاہل جو ان کے جال میں پھنس گئے ہیں وہ بھی نہ نکل جائیں۔ ملاحظہ کیجئے۔ ان کے خلیفۃ المسیح نور الدین قادیانی ترجمہ قرآن مطبوعہ مطبع مرتضوی آگرہ ۱۳۳۳ھ میں اس آیت کا ترجمہ کے حاشیہ پر لکھتے ہیں۔ ’’غرضکہ انہوں نے ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا۔‘‘ قادیانی جماعت خود اپنے خلیفہ کی طرف سے جواب دے کر انہوں نے یہ کہاں سے سمجھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام آگ میں ڈالے گئے اور ایسا ہی مرزاقادیانی (حقیقت الوحی