احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
فیصلہ آسمانی حصہ اوّل، ودوم، وسوم مسیح قادیان کی حالت کا بیان معیار المسیح ہدیہ عثمانیہ چیلخ محمدیہ دوسری شہادت آسمانی رسالہ عبرت خیز دعویٰ نبوت مرزا وغیرہ (نوٹ: بحمدہ تعالیٰ احتساب قادیانیت کی سابقہ جلدوں میں یہ تمام کتب ورسائل شائع ہوگئے۔ مرتب) کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین ان مسئلوں میں۔ سوال نمبر:۱ حضرت عیسیٰ علیہ السلام بغیر باپ کے پیدا ہوئے یا ان کے باپ یوسف نجار تھے۔ قرآن مجید اور احادیث صحیحہ سے کیا ثابت ہے اور جو شخص کہتا ہے کہ یوسف نجار ان کے باپ تھے۔ اس کا یہ کہنا ازروئے شرع کے کیسا ہے؟ جواب نمبر:۱ حضرت عیسیٰ علیہ السلام بغیر باپ کے پیدا ہوئے۔ جس طرح حضرت آدم علیہ السلام بغیر ماں اور باپ کے پیدا ہوئے تھے۔ قرآن مجید کی آیتیں اس پر نص صریح ہیں۔ یوسف نجار یا دوسرا کوئی شخص ان کا باپ ہرگز نہیں تھا اور جو شخص یوسف نجار کو ان کا باپ کہتا ہے وہ صریح قرآن شریف کے خلاف کہتا ہے اور اگر اس کو اس پر اصرار ہے تو بیشک وہ بیدین اور اسلام کا دشمن ہے۔ پہلے میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بے باپ ہونے پر نصوص قرآنیہ پیش کرتا ہوں اس کے بعد مسئلہ کی دوسری شق پر روشنی ڈالوں گا۔ ’’واذکرفی الکتاب مریم۰ اذا انتبذت من اہلہا مکاناً شرقیاً فاتخذت من دونہم حجاباً فارسلنا الیہا روحنا فتمثل لہا بشراً سویا۰ قالت انی اعوذ بالرحمن منک ان کنت تقیاً قال انما انا رسول ربک لا ہب لک غلاماً ذکیا۰ قالت انی یکون لی غلام ولم یمسنی بشر ولم اک بغیا قال کذلک قال ربک ہو علّی ہین ولنجعلہ ایۃ للناس ورحمۃ منا وکان امراً مقضیاً فحملتہ فانتبذت بہ مکانا قصیا۰ فاجاء ھا المخاض الیٰ جذع النخلۃ قالت یلیتنی مت قبل ہذا وکنت نسیاً منسیاً۰ فنادہا من تحتھا الا تخزنی قد