احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
ف… شیخ الاسلام ھافظ الحدیث ابن حجر عسقلانی شرح بخاری میں اس حدیث کی بابت لکھتے ہیں۔ ’’روی احمد وابوداؤد باسناد صحیح یعنی امام احمد حنبلؒ‘‘ ۵… ’’عن ابن مسعود قال قال رسول اﷲﷺ لقیت لیلۃ اسری بی ابراہیم وموسیٰ وعیسیٰ علیہم الاسلام فزکر وامر الساعۃ فردوا امرہم الیٰ ابراہیم فقال لا علم لی بہا فردوا امرہم الیٰ موسیٰ فقال لا علم لی بہا فردوا امرہم الیٰ عیسیٰ فقال اما وجبتہا فلم یعلم بہا احد الا اﷲ وفیما عہد الیٰ ربی ان الدجال خارج ومعی قضیبان فاذا ارانی ذاب کما یذوب الرصاص (مسند امام احمد مصنف ابن ابی شیبہ سنن بیہقی)‘‘ {حضرت ابن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا۔ شب معراج میں میں ابراہیم وموسیٰ وعیسیٰ علیہم السلام سے ملا تو انہوں نے قیامت کا تذکرہ کیا اور سب نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف رجوع کیا۔ انہوں نے فرمایا مجھے قیامت کا وقت معلوم نہیں۔ پھر انہوں نے موسیٰ علیہ السلام کی طرف رجوع کیا۔ انہوں نے کہا مجھے اس کا علم نہیں۔ پھر انہوں نے عیسیٰ علیہ السلام کی طرف رجوع کیا تو انہوں نے کہا کہ اس کے وقوع کا علم تو کسی کو سوا اﷲ کے نہیں ہے۔ مگر جو احکام مجھے خدا نے دئیے ہیں۔ ان میں ایک بات یہ ہے کہ دجال نکلے گا اور اس وقت میرے پاس دو لکڑیاں ہوںگی۔ جب وہ مجھ کو دیکھے گا تو اس طرح پگھلے گا جیسے سیسہ پگھلتا ہے۔} ۶… ’’عن ابی ہریرۃ مرفوعا لیہبطن عیسیٰ بن مریم حکما واماماً مقسطا ولیسلکن فجاًّحاجاً او معتمراولیاتین قبری حتیٰ یسلم علی ولا دون علیہ (مستدرک حاکم)‘‘ {حضرت ابوہریرہؓ سے رسول خداﷺ روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا عیسیٰ بن مریم ضرور ضرور اتریںگے۔ حاکم ہوکر سردار منصف ہوکر اور ضرور وہ سفر کریںگے۔ حج یا عمرہ کے لئے اور ضرور وہ آئیںگے میری قبر کے پاس اور مجھے سلام کریںگے اور میں ان کو جواب دوںگا۔} ۷… ’’عن الحسن انہ قال فی قولہ تعالیٰ انی متوفیک یعنی وفاۃ المنام رفعہ اﷲ فی منامہ قال الحسن قال رسول اﷲﷺ للیہود ان عیسیٰ لم یمت وانہ راجع الیکم قبل یوم القیامۃ (تفسیر ابن کثیر)‘‘ {حضرت