احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
امتی یقاتلون علیٰ الحق ظاہرین الیٰ یوم القیامۃ فینزل عیسیٰ ابن مریم فیقول امیرہم تعال صل لنا فیقل لا ان بعضکم علیٰ بعض امراء تکرمۃ اﷲ تعالیٰ لہذہ الامۃ (صحیح مسلم)‘‘ {حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول خداﷺ نے فرمایا۔ ہمیشہ میری امت کا ایک گروہ دین برحق کے لئے قتال کرتا رہے گا۔ (دشمنوں پر) قیامت تک غالب رہے گا۔ پس عیسیٰ علیہ السلام ابن مریم آئیںگے تو مسلمانوں کا سرداران سے کہے گا کہ تشریف لائیے۔ ہمیں نماز پڑھادیجئے۔ وہ جواب دیںگے کہ نہیں۔ (میں امام نہ بنوںگا) تم آپس میں ایک دوسرے کے امام بنو۔ بوجہ اس کے کہ اﷲتعالیٰ نے اس امت کو بزرگی دی ہے۔} ۳… ’’عن ابی ہریرۃؓ قال قال رسول اﷲﷺ کیف بکم اذا نزل ابن مریم فیکم وامامکم منکم (سنن بیہقی)‘‘ {حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول خداﷺ نے فرمایا۔ تمہارا کیا حال ہوگا جب ابن مریم تم میں نازل ہوںگے اور اس وقت تمہارا امام تمہیں میں سے ہوگا۔} ۴… ’’عن ابی ہریرۃؓ مرفوعا لیس بینی وبین عیسیٰ نبی وانہ نازل فاذا ارأ یتموہ فاعرفوہ رجل مربوع الیٰ الحمرۃ والبیاض ینزل بین ممصرتین کان راسہ یقطروان لم یصبہ بلل فیقاتل الناس علی الاسلام فیدق الصلیب ویقتل الخنزیر ویضع الجزیۃ ویہلک اﷲ فی زمانہ الملل کلہا الا الاسلام ویہلک اﷲ فی زمانہ المسیح الدجال فیمکث فی الارض اربعین سنۃ ثم یتوفیٰ فیصلے علیہ المسلمون (ابوداؤد)‘‘ {حضرت ابوہریرہؓ مرفوعاً یعنی رسول خداﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا میرے اور عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان میں کوئی نبی نہیں ہوا اور بیشک وہ نازل ہوںگے۔ پس جب تم ان کو دیکھو تو پہچان لینا وہ ایک میانہ شخص ہوںگے۔ رنگ ان کا سرخ سفید ہوگا۔ دورنگین کپڑے پہنے ہوئے اتریںگے۔ (جسم ان کا ایسا شفاف ہوگا کہ) گویا ان کے سر سے پانی ٹپک رہا ہے۔ اگرچہ اس میں تری نہ پہنچی ہو۔ پھر وہ اسلام کے لئے لوگوں سے قتال کریںگے۔ صلیب توڑڈالیںگے اور خنزیر کو قتل کردیںگے اور جزیہ موقوف کردیںگے۔ ان کے زمانے میں اﷲ سب مذاہب کو مٹادے گا۔ سوا اسلام کے اور ان کے زمانے میں اﷲ مسیح دجال کو ہلاک کرے گا۔ پھر عیسیٰ علیہ السلام زمین میں چالیس برس رہیںگے۔ اس کے بعد وفات پائیںگے اور مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھیںگے۔}