احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
امام حسن بصری سے روایت ہے کہ انہوں نے آیت انی متوفیک میں توفی کے معنی خواب کے بیان کئے۔ یعنی خدا نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خواب کی حالت میں اٹھالیا۔ امام حسن بصری نے فرمایا کہ رسول خداﷺ کا ارشاد ہے کہ آپ نے یہودیوں سے فرمایا کہ عیسیٰ علیہ السلام نہیں مرے اور بتحقیق وہ قیامت سے پہلے پھر لوٹ کر تمہارے پاس آئیںگے۔} ۸… ’’عن مجمع بن جاریۃ عن رسول اﷲﷺ قال یقتل ابن مریم الدجال بباب لد ھذا حدیث صحیح وفی الباب عن عمران بن حصین ونافع ابن عیینۃ وابی رزۃ وحذیفۃ بن اسید وابی ہریرۃ وکیسان وعثمان بن ابی العاص وجابر وابی امامۃ وابن مسعود وعبداﷲ بن عمرو وسمرۃ ابن جندب والنواس بن سمعان وعمرو بن عوف وحذیفۃ بن الیمان (ترمذی)‘‘ {حضرت مجمع بن جاریہؓ سے روایت ہے کہ رسول خداﷺ نے فرمایا ابن مریم دجال باب لد (دمشق میں ایک جگہ ہے) میں قتل کریںگے۔ یہ حدیث صحیح ہے اور اس باب میں عمران بن حصین اور نافع ابن عینیہ اور ابوبرزہ اور حذیفہ بن اسید اور ابوہریرہ اور کیسان اور عثمان بن ابی العاص اور جابر اور ابو امامہ اور ابن مسعود اور عبداﷲ بن عمرو اور سمرہ بن جندب اور نواس بن سمعان اور عمرو بن عوف اور حذیفہ بن یمان رضی اﷲ عنہ سے حدیثیں منقول ہیں۔} حدیثیں تو ابھی بہت ہیں۔ نمونہ کے لئے اس قدر کافی ہے۔ ورنہ ان حدیثوں کے جمع کرنے کا ارادہ کیا جائے تو ایک بڑا ضخیم دفتر تیار ہوجائے۔ کیونکہ حیات نزول عیسیٰ علیہ السلام کی حدیثیں حدتواتر کو پہنچ گئی ہیں۔ حافظ ابن کثیر محدث اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں۔ ’’وقد تواترت الاحادیث عن رسول اﷲﷺ انہ اخبر بنزول عیسیٰ علیہ السلام قبل یوم القیامۃ اماماً عادلاً‘‘ یعنی متواتر حدیثیں رسول خداﷺ سے منقول ہیں کہ آپ نے خبر دی کہ عیسیٰ علیہ السلام قیامت سے پہلے سردار منصف ہوکر نازل ہوںگے۔ اور علامہ شوکانی اپنی کتاب توضیح میں لکھتے ہیں۔ ’’وجمیع ما سقناہ بالغ حد التواتر کما لا یخفے علے من لہ فضل اطلاع فتفرد بجمیع ما سقناہ فی ہذا الجواب ان الاحادیث الواردۃ فی المہدی المنتظر متواترۃ والاحادیث الواردۃ فی الدجال متواترۃ والحادیث الواردۃ فی نزول عیسیٰ متواترۃ‘‘