احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
کے کیا معنی ۱؎ ہوئے؟ ۳۷… ہاں اگر طالمود کی پیش گوئیاں ثالث ردی کرے گا تو ایک تو اس لحاظ سے اور دوم مسیح سے جواب نہ بن آنے کے لحاظ سے یہودی یقینا مسیح پر ہرگز ایمان نہیں لائیںگے۔ بلکہ اسے واپس جانے اور ایلیاہ کو بھیجنے کو کہیںگے اور ایلیاہ کا نہ آنا قطعاً ناممکن ہے۔ وہ الیٰ یوم القیام نہیں آسکے گا اور اگر آئے تو بہت سے فسادات لازم آتے ہیں۔ جیسا کہ پہلے دکھایا جاچکا ہے تو کیا مسیح اور یہود الیٰ یوم القیام زندہ رہیںگے؟ کیونکہ بقول تمہارے یہود کا ایمان نہ لانا فریقین کی زندگی کا باعث ہے۔ ۳۸… اگر فریقین زندہ رہیںگے تو کوئی شرعی سند پیش کرو اور بتاؤ کہ کب تک زندہ رہیںگے۔ ۳۹… اگر اسی کشمکش میں قیامت آگئی تو کیا پھر بھی یہود اور مسیح فنا نہیں ہوںگے؟ ۴۰… اگر نہیں ہوںگے تو قرآن شریف سے ثبوت پیش کرو۔ ۴۱… اور اگر ہوںگے تو اس صورت میں آیت ’’ان من اہل الکتاب الا لیؤمنن بہ قبل موتہ‘‘ کی تصدیق کس طرح ہوگی۔ ۴۲… کیا اﷲتعالیٰ ۲؎ اس مشکل کو جو حضور کی کم فہمی اور بدقسمتی سے غلط معنی سمجھنے سے پیش آگئی ہے آپ سے سلجھوائے گا یا میر سیالکوٹی کے دردولت پر حاضر ہوگا یا حضرت شیر پنجاب کی منت سماجت کرے گا یا مونگیری پیر مغان سے مشورہ کرے گا یا پیر گولڑوی سے اس مشکل کا حل چاہے گا۔ (معاذ اﷲ) الغرض کرے گا تو کیا اور جائے گا تو کہاں؟ ۴۳… کیا قیامت کو ملتوی کر دے گا؟ ۴۴… اگر دے گا تو ثبوت دو۔۴۵… اور اگر نہیں کرے گا تو کیا اپنا کلام واپس لے گا؟ ۴۶… اگر واپس نہیں لے گا تو اس کا کیا مطلب سمجھا جائے گا؟ ۴۷… اور جو سمجھا جائے گا وہ کس کو سمجھائے گا۔ اس کی ولدیت، سکونت، قومیت کسی مستند کتاب سے پیش کرو۔ ۱؎ اس وقت یہود ونصاریٰ ہی باقی نہ ہوںگے۔ وہ باقی ہوتے اور ان میں عداوت نہ ہوتی تو البتہ اس کے معنی پوچھنے کی ضرورت ہوتی۔ ۲؎ یہ تم اپنے فرضی خدا کا حال بیان کر رہے ہو۔ جو مرزاقادیانی پر وحی بھیجتا تھا۔ وہ بیچارہ البتہ ایسی مشکلات میں ہے کہ مرزاقادیانی بھی باایں ہمہ کیا دی اس کی مشکل کشائی سے عاجز رہا۔