احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
۴… کیا اس مضمون کا الہام کسی گزشتہ نبی یا ولی کو ہوا ہے؟۔ ۵… کیا اس الہام کا مفہوم عقبی کے منکر فلاسفروں ۱؎ کے قول سے نہیں ملتا جلتا ہے۔ جو کہتے ہیں کہ کھائو پیو خوش رہو۔ نقد کو دیکھو، ادھار پر بھروسہ نہ کرو۔(ضرور ملتا ہے) نمبر:۵… آتھم ۲؎ کے متعلق جو مرزا قادیانی کو الہام ہوا تھا اس کا مفہوم یہ تھا کہ ۱؎ (راقم تقریظ) میرے عزیز مولوی عبدلمجید سلمہ نے اس ایک فقرہ اصنع ماشئت مرزا قادیانی کے الہام سے پانچ اعتراضات مرزا قادیانی پر ایسے جمائے ہیں کہ قیامت تک اس کا شافی جواب کسی سے سوائے مان لینے کے نہیں ہوسکتا۔ میرے عزیز نے کیسی سچی باتیں اپنی دیانت اور تفقہ سے نکالی ہیں اور چونکہ ان کو فلسفہ میں نظر عمیق معلوم ہوتی ہے اور منکرین آخرت کے فلاسفروں کے اقوال اور اعتقاد سے واقفیت تامہ رکھتے ہیں۔ اس لئے مرزا قادیانی کے فلسفیانہ خیالات کے مغزسخن تک پہنچ کر جو ایک سچے دیندار اہل اسلام کی رائے سلیم ہوسکتی تھی اس پر قائم ہوگئے۔ مرحباجزاک اﷲ! اب یہ بھی معلوم کرلیں کہ مرزا قادیانی کا یہ الہام بعینہ ویسا ہی ہے جیسا حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کو واقعہ پیش آیا تھا۔ چنانچہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی اخبار الاخبار میں لکھتے ہیں کہ حضرت ممدوح ایک میدان میں تھے۔ وہ انوار سے بھرگیا اور اس میں ایک عجیب وغریب صورت نظر آئی اور مجھے اس نے پکار کر کہا کہ میں پروردگار تیرا ہوں۔ میں نے تجھ پر سب سے چیزیں حلال کردیں۔ بگیرانچہ طلبی وبکن ہرچہ خواہی… الخ! یہ بالکل ترجمہ ہے۔ اصنع ماشئت کا مگر چونکہ حضرت شیخ کمال علمی کے علاوہ مقبول خاص خداوندی تھے۔ اس لئے اﷲ تعالیٰ نے کید شیطانی کو ان پر منکشف کردیا اور انہوں نے اعوذباﷲ من الشیطان الرجیم پڑھ کر اس شیطانی فریب سے نجات پائی اور مرزا قادیانی ایسے الہاموں کی وجہ سے اور زیادہ اس کے پابند ہوگئے۔ اﷲ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو بھی ہر طرح کے مکاید شیطانی سے محفوظ رکھے۔ آمین! ۲؎ الہامات مرزا مؤلفہ مولوی ثناء اﷲ صاحب مطبوعہ ۱۹۰۴ء میں ص۱۰ ؍الغایت ۳۰ آتھم والے مضمون کو اگرچہ بڑے شدومد سے لکھا ہے۔ مگر میرے عزیز مولوی عبدالمجید سلمہ نے جس متانت اور خوبی سے مرزا قادیانی پر اعتراضوں کا پہاڑ توڑا ہے وہ واقعی معمولی بات نہیں ہے۔ بلکہ قابل تعریف اور آفرین کے ہے۔ لہٰذا ان مضامین پر ہم نے خط امتیازی دے دیا ہے جزاہ اﷲ تعالیٰ احسن جزاء فی الدنیا والآخرۃ۔ چونکہ عزیز موصوف نے مختصر لکھا ہے اس لئے پوری کیفیت معلوم کرنے کے لئے الہامات مرزا ص۱۰تا۳۰ضرور ملاحظہ کرنا چاہئے۔