احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
غرض کوئی بھی ہو۔ خواہ مرزاقادیانی نے خود اپنے آپ کو اس آیت کا مصداق قرار دیا ہو یا خلیفہ صاحب نے اﷲتعالیٰ کے نزدیک وہ مفتری علیٰ اﷲ اور کذاب ہے۔ ۴… ’’وھو یدعیٰ الیٰ الاسلام‘‘ پھر اس کو اسلام کی طرف بلایا جائے گا کہ تمہارا یہ عقیدہ کہ اسمہ احمد کا مصداق غلام احمد قادیانی ہے۔ سراسر کفر ہے۔ اس کو چھوڑ کر اسلام میں داخل ہو جاؤ اور کہو کہ اسمہ احمد کا مصداق محمد مدنی ہے۔ (ﷺ) ۵… ’’واﷲ لا یہدی القوم الظلمین‘‘ لیکن اﷲتعالیٰ ان کے ظلم کی وجہ سے ان کو ہدایت نہیں کرتا۔ ۶… ’’یریدون لیطفؤا نور اﷲ بافواہہم‘‘ ان کے ارادے یہ ہیں کہ کس طرح رسول مدنی کے اسلام کی روشنی مٹ جائے اور غلام قادیانی کے مذہب کا عروج ہو جائے۔ ۷… ’’واﷲ متم نورہ‘‘ لیکن خداتعالیٰ خود اسلام کا محافظ ہے۔ ان کے مٹانے سے ہرگز نہ مٹے گا۔ بلکہ اﷲتعالیٰ اس کا بول بالا کرے گا۔ ۸… ’’ولو کرہ الکافرون‘‘ اگرچہ اسمہ احمد کا مصداق مرزاقادیانی کو قرار دینے والے ناخوش ہی ہوں۔ ۹… ’’ھو الذی ارسل رسولہ بالہدی ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ‘‘ وہی اﷲتعالیٰ اس دین کا بول بالا کرے گا۔ جس نے اسمہ احمد کے مصداق رسول مدنی کو ہدایت قرآن پاک اور دین حق یعنی اسلام دے کر اس لئے بھیجا ہے کہ وہ اس دین اسلام کو ادیان باطلہ پر غالب کردے۔ چنانچہ کردیا اور اسلام دن بدن پھیل رہا ہے اور پھیلتا رہے گا۔ ۱۰… ’’ولوکرہ المشرکین‘‘ خواہ مشرک یعنی شرک فی الرسالت کرنے والے اور اسمہ احمد کی پیش گوئی میں غلام قدنی کو شریک کرنے واے برا ہی منائیں۔ جس کا بیّن ثبوت یہ ہے کہ جس اسلام کو پھیلانے کے لئے رسول خداﷺ نے ۲۳سال تک تکلیفیں اٹھائیں۔ صحابہ کرام نے دن رات ایک کردیا۔ تابعین، تبع تابعین، مجددین، مجتہدین، مفسرین، محدثین ودیگر علمائے اسلام نے بصد مشکل اہل اسلام کی تعداد بقول مرزاقادیانی نوے کروڑ تک پہنچائی تھی۔ ان حضرات یعنی المشرکون کے مصداقوں نے یا خود اسمہ احمد کے فرضی مصداق نے سب