احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
میں۔ (۲)عبداللطیف گناچور میں۔ (۳)محبوب گوجرانوالہ میں۔ (۴)رجل یسعیٰ عبداﷲ چیچاوطنی میں۔ (۵)غلام حیدر جہلم میں۔ (۶)نبی بخش معراجکے ضلع سیالکوٹ میں۔ (۷)ایم۔ ایم فضل چنگا بنگیال متصل گوجر خان میں۔ ۷… وہ جھوٹے مسیح اور کذاب نبی بڑے نشان اور عجیب کام دکھائیںگے۔ (متی:۲۴ ب۲۴، مرقس: باب۱۳ آیت۲۲) ۱… چنانچہ مرزاقادیانی فرماتے ہیں کہ: ’’ان نشانوں کو جو میری تائید میں ظہور میں آچکے ہیں۔ آج کے دن تک شمار کیا جائے تو وہ تین لاکھ سے بھی زیادہ ہوںگے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۴۶، خزائن ج۲۲ ص۴۸) ۲… ’’خدا کی قسم میرے نشان تین لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۶۷، خزائن ج۲۲ ص۷۰) ۳… ’’تمام نشان تخمیناً دس لاکھ ہیں۔‘‘ (براہین احمدیہ پنجم ص۵۸، خزائن ج۲۱ ص۷۲) ۴… ’’میرے اتنے نشان ہیں کہ اگر ہزار نبی پر بھی تقسیم کئے جائیں تو ان کی نبوت ثابت ہوسکتی ہے۔‘‘ گویا کہ مرزاقادیانی بقول خود ہزار نبی سے افضل ہیں۔ (چشمہ معرفت ص۳۱۷، خزائن ج۲۳ ص۳۳۲) ۵… ’’میرے معجزے ایک لاکھ کے قریب ہیں۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۳۳، خزائن ج۲۳ ص۴۰) ۶… آخر ۲۳؍مئی ۱۹۰۸ء کو فرماتے ہیں کہ: ’’خدا نے ہزارہا نشان میرے ہاتھ پر ظاہر کئے اور کر رہا ہے۔‘‘ (حقیقت النبوۃ ص۲۷۱) گویا مرنے سے دو دن پہلے دس لاکھ کے ہزارہا ہوگئے۔ ۷… ’’میرے معجزات بجز نبیﷺ کے سب انبیاء سے زیادہ ہیں۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۳۶، خزائن ج۲۲ ص۱۳۹) ۸… بڑے بڑے لوگوں کو گمراہ کرلیںگے۔ (متی:۲۴،۲۴، مرقس:۲۲،۱۳) چنانچہ مرزاقادیانی نے بڑے بڑے لوگ ایم۔اے، بی۔اے وغیرہ گمراہ کرلئے۔