احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
اور کسی نبی کو خاتم النبیین نہیں کہا گیا۔ معلوم ہوا کہ خاتم النبیین کا عہدہ صرف حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ہی دیاگیا ہے اور آپ کے ساتھ خاص اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ آپ کو آخرالنبیین تسلیم کیا جائے۔ منکر:… ان کے (عیسیٰ علیہ السلام) بعد تاقیامت نبی اسرائیل میں سے ان کی شرارتوں کی وجہ سے نبی پیدا ہونے بند ہوگئے۔ مثبت:… ہوا ہے مدعی کا فیصلہ اچھا میرے حق میں زلیخا نے کیا خود پاک دامن ماہ کنعاں کا جناب! جب بنی اسرائیل میں سے کوئی نبی نہیں ہوسکتا تو مرزا قادیانی بھی تو اسرائیلی ہیں۔ وہ کیسے نبی بن بیٹھے؟۔ سنئے: مرزا قادیانی فرماتے ہیں: ’’خدا نے مجھے یہ شرف بخشا ہے کہ میں اسرائیلی بھی ہوں۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۱۵،خزائن ج۱۸ص۲۰۶) منکر:… اس جگہ سوال تو بعدیت کا ہے۔ جب عیسیٰ علیہ السلام آگئے تو نفی ٹوٹ گئی۔ چنانچہ نبی کریمﷺ کے صحابی حضرت مغیرہؓ کی حدیث میں جہاں مسئلہ اجرا نبوت کی بحث موجود ہے۔ وہاں مولانا کے اس سوال کا جواب بھی موجود ہے۔ مغیرہؓ نے ایک شخص کو لانبی بعدی (میرے بعد نبی نہیں) کہنے سے ڈانٹا اور فرمایا: ’’کفاک اذا قلت انہ خاتم الانبیاء فانا کنا نحدث ان عیسیٰ خارج فان ہو خرج فقد کان قبلہ وبعدہ! کہ بھائی لانبی بعدی مت کہا کرو۔ اس سے لوگوں کو دھوکہ لگتا ہے۔ کیونکہ عیسیٰ علیہ السلام خروج کریں گے تو آپ کے بعد ہی ہوں گے۔ الجھا ہے پائوں یار کا زلف دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا ناظرین کرام! منکر صاحب نے ہوشیاری تو بڑی کی۔لیکن خدا کی قدرت خود ہی پھنس گئے۔ حضرت مغیرہؓ کی روایت منکر صاحب کے تمام شبہات کے ازالہ کے لئے کافی ہے۔ جب منکر صاحب نے خود اس روایت کو نقل کیا ہے تو اب اس کی صحت سے انکار نہیں کر سکتے۔ اولاً میں آپ کے سامنے مذکورہ روایت کے الفاظ معہ حوالہ نقل کرتا ہوں۔ بعدہ اس کا لفظ بلفظ ترجمہ کر دیتا ہوں۔ آپ خود ترجمہ ہی سے سمجھ جائیںگے کہ حضرت مغیرہؓ کی روایت کیا کہہ رہی ہے۔