احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
نے باطل تاویلوں سے مرزا قادیانی کی وحی اور ان کی رسالت کو ایمانیات کے اندر داخل کردیا ہے۔ کیا اسی طرح اگر کوئی شخص اعمال میں کمی بیشی کرے تو کیا مزید استحالہ لازم آئے گا؟۔ ذرا سوچ سمجھ کر وضاحت کرنی ہوگی۔ سنبھل کر رکھئے قدم دشت خار میں مجنوں کہ اس دشت میں برہنہ پابھی ہیں منکر:… غرضیکہ بند کرنے کے معنی کسی جگہ نہیں ہوتے۔ مثبت:… بالکل سفید جھوٹ ہے۔ لغت کے حوالے تو آپ نے سن لئے۔ اب اپنے مبلغ علم کا حوالہ بھی سن لیجئے۔ خاتم بفتح تا ہو تو تین معنی رکھتا ہے۔ مہر،انگوٹھی، آخر! (احمدیہ نوٹ بک ص۳۱۳) فرمائیے آخر کے یہاں کیا معنی ہیں۔ آخیری کے یا زینت مہر کے۔ منکر:… نبی کریمﷺ کو ان معنوں میں خاتم النبیین کہاگیا ہے کہ آپ کی پیروی سے جہاں صالح، شہید اور صدیق کا درجہ ملتا ہے۔ وہاں آپ کی پیروی سے نبوت کا درجہ بھی مل سکتا تھا۔ مثبت:… صالح، شہید، صدیق کے متعلق تو نصوص شریعت کے اندر تصریح ہے کہ یہ تینوں درجے اس امت کو ملیں گے۔ اور اس سے بڑھ کر یہ صدیق، شہید، صالح اس امت میں پیدا ہوئے جو فریقین کو مسلم ہے تو کیا وجہ ہے کہ نبی جو سب سے بڑا درجہ تھا۔ اس کے متعلق قرآن یا حدیث یا اقوال سلف میں کہیں تصریح نہیں ہے کہ محمدﷺ کے بعد آپ کی امت میں آپ کی پیروی سے نبی بنیں گے اور ان پر ایمان لانا فرض ہوگا اور ان کا منکر کافر ہوگا۔ چھوٹے درجے بیان فرمادئیے اور بڑا درجہ بیان نہ فرمایا اور نہ کسی نے بڑا درجہ آج تک حاصل کیا۔ یہ قطعی دلیل ہے اس بات پر کہ آپ کے بعد کوئی نیا نبی کسی قسم کا پیدا نہیں ہوگا۔ فافہم! منکر:… آخری کے یا بند کرنا کے معنی کرنے کی صورت میں چونکہ آپ اپنے پہلے نبیوں کی نسبت سے آخری بنتے ہیں۔ باقی نبی بھی اپنے پہلے نبیوں کی نسبت آکری ہیں پھر ان کو اور بھی خاتم کہنا پڑے گا۔ مثبت:… یہ تو ہماری دلیل ہے کہ خاتم النبیین کے معنی آخری نبی کے ہیں۔ اگر اس کے معنی آخری نبی کے نہ ہوتے تو اور انبیاء کو بھی خاتم النبیین کہا جاتا۔ حالانکہ قرآن وحدیث میں