احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
ہونے کی وجہ سے اپنی امت کے باپ ہیں اور باپ بھی ایسے کہ آپ کی روحانی اولاد کا شمار سوائے خداتعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا۔ کیونکہ آپ خاتم النبیین ہیں۔ قیامت تک آپ کی اولاد بڑھتی چلی جائے گی نہ کوئی نیا نبی آئے گا اور نہ اس کے انکار سے کافر ہوکر آپ کی اولاد سے کوئی نکلے گا اور نہ محدث،مجدد، ولی، قطب، غوث، ابدال کے انکار سے کوئی کافر ہوگا۔ ان کو ماننے والے اور نہ ماننے والے دونوں مسلمان رہیںگے۔ اس طرح پر آنحضرتﷺ کی بے شمار روحانی اولاد ہوگی اور ان کے ذریعہ سے آپ کا نام تمام دنیا میں ہمیشہ چمکتا رہے گا۔ تو اے کفار جس شخص کے بعد کروڑہا انسان اس کا نام روشن کرنے والے ہوں تم اس کو ابتر (بے نام ونشان ہو جانے والا) کہتے ہو۔ تمہیں شرم نہیں آتی۔ اور آپ کے دشمنوں کے متعلق حضورﷺ کو ارشاد ہوا۔ ’’انا شانئک ھوالابتر‘‘ یقینا تیرا دشمن بے نام ونشان ہوجائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ ان معنوں میں تو حضورﷺ کی بہت بڑی مدح ہے اور اس سے آپ کی شان ظاہر ہوتی ہے۔ برخلاف اس کے خاتم النبیین بمعنی نبی گر لینے سے تو آپ کی صریح مذمت ہے۔ کیونکہ ہر ایک نبی کے آنے پر آپ کی روحانی اولاد انکار سے کافر ہوکر آپ کی اولاد سے نکلتی جائے گی اور بہت ہی تھوڑے عرصے میں دنیا آپ کی اولاد سے خالی ہو جائے گی اور دنیا پر آپ کا نام لینے والا کوئی نہ رہے گا اور بچاری تمام امت کافر ہو کر جہنم میں چلی جائے گی اور جنت صرف نئے نبیوں اور ان کے چند ہمراہیوں کے لئے کبڈی گاہ بنا دی جائے گی اور ہمراہیوں کا ساتھ ہونا بھی احتمالی ہے۔ کیونکہ نئے نبیوں نے کافروںکو تو مسلمان بنانا نہیں۔ صرف مسلمانوں کو ہی کافر بنانا ان کا کام ہوگا تو مسلمان بچارے کب تک ان انبیاء کی کفر کی مشین گنوں کا مقابلہ کریںگے۔ کچھ تو شرم کرو۔ یہ عذر امتحان جذب دل کیسا نکل آیا وہ الزام ہم کو دیتے تھے قصور اپنا نکل آیا منکر:… پس خاتم کے معنی مہر ہیں۔ آگے مہر کی دو غرضیں ہوتی ہیں۔ ۱…تصدیق۔ ۲…تزیین۔ مثبت:… غلط ہے۔ خاتم آلۂ ختم کو کہتے ہیں۔ جب آپ خاتم کو اسم آلہ تسلیم کر چکے ہیں۔ دیکھئے اجراء نبوت اور اسم آلہ وہ ہوتا ہے کہ جس فعل سے اس کو بنایا جاوے۔ اس فعل کے کرنے کا آلہ ہو۔ جیسے مضراب مارنے کا آلہ۔ مقراض کاٹنے کا آلہ۔ مجلاب کھینچنے