احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
اور اگر صحابہؓ وتابعین وتبع تابعین وبزرگان دین وائمہ مجتہدین رحمم اﷲ تعالیٰ آنحضرتﷺ کی روحانی اولاد ہیں۔ جیسا کہ ظاہر ہے اور آپ کو مجبوراً ماننا پڑے گا تو پھر خاتم النبیین کے معنی نبیوں کا ختم کرنے والا کرنے سے یہ کیسے لازم آیا کہ آپ روحانی اولاد سے محروم ہیں؟ کیا جس شخص کی لاکھوں، کروڑوں جانباز روحانی اولاد صحابہؓ وبزرگان دین جیسی ہو۔ اس کو اولاد سے محروم کہاجائے گا؟ خدا آپ کو عقل صحیح عنایت فرمائے۔ جب حضرت عمرؓ کا وجود ظلی طور پر آنحضرتﷺ کا ہی وجود تھا تو کیوں انہوں نے نبوت کا دعویٰ نہ کیا۔ جب کہ حضورﷺ نے بھی ان کے نبی بننے کی صلاحیت ان لفظوں میں بیان فرمادی کہ ’’لوکان بعدی نبی لکان عمرؓ‘‘ کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہونا ہوتا تو عمرؓ ہوتے۔ اور مرزاقادیانی بھی یہی کہتے ہیں کہ: ’’میں ظلی طور پر محمد ہوں۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص، خزائن ج۱۸ ص۲۰۶) پھر کیا وجہ ہے کہ حضرت عمرؓفاروق ظلی طور پر عین محمدﷺ ہوتے ہوئے ظلی نبوت کا دعویٰ نہ کریں اور نہ کسی کو یہ کہیں کہ جو مجھے نبی نہیںمانتا وہ کافر ہے اور اس کی نجات نہیں ہوگی۔ لیکن مرزاقادیانی ظلی طور پر عین محمدﷺ کے ادعا کی بناء پر نبوت کا دعویٰ کریں اور اپنے منکرین کو کافر کہیں وجہ فرق معقول بیان فرمائیے۔ ورنہ مسلمان ہو جائیے۔ یہ مہمل عذر مسموع نہیںہوگا کہ خدا نے جس کو چاہا نبی بنادیا۔ کیونکہ اس کا تو بقول مرزاقادیانی یہ مطلب ہوگا کہ خدا نے پہلے وعدہ کیا کہ تم نبوت کے کمالات حاصل کرو اور دعا کرو ہم تم کو نبی بنادیںگے۔ لیکن جب حضرت عمرؓ نے نبوت کے کمالات حاصل کر لئے۔ فنافی الرسول ہوکر عین محمدﷺ ہوگئے۔ محمدرسول اﷲﷺ نے ان کے نبی ہونے کی صلاحیت بھی بیان فرمادی۔ وہ پانچ نمازوں کے اندر نبی بننے کی دعاء بھی کرتے رہے۔ خدا نے وعدہ بھی کیا کہ تم کو نبی بنادیںگے۔ مگر پورا کرنے کا ارادہ نہ کیا۔ اور جب بقول مرزاقادیانی صحابہؓ آنحضرتﷺ کی عکسی تصویریں تھیں تو کیوں وہ مرزاقادیانی کی طرح اس عبارت کا مصداق بن کر مدعی نبوت نہ ہوئے۔ مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ چونکہ نبوت بھی نبی میں ایک کمال ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ تصویر بروز میں وہ کمال بھی نمودار ہو۔ پس صحابہؓ کا باوجود آنحضرتﷺ کی عکسی تصویریں اور ظلی طورپر عین محمد ہونے کے نبوت کا دعویٰ نہ کرنا انقطاع نبوت حقیقیہ وظلیہ وبروزیہ وغیرہ پر زبردست عملی ثبوت ہے۔ فافہم فانہ