احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
کرو۔مرزاقادیانی نے اس حکم کو منسوخ کردیا۔ دوسرے، تیرہ سو سال تک اسلام کا یہ حکم تھا کہ کسی مجدد، محدث، ولی، قطب، غوث کے انکار سے مسلمان کافر نہیں ہوسکتا۔ جیسا کہ مرزاقادیانی خود اس کو تسلیم کرتے ہیں۔ (کمامر) لیکن مرزاقادیانی ایسے محدث ہوئے کہ اس حکم کو بھی منسوخ کر کے اپنے منکرین کو کافر قرار دیا۔ تیسرے، جہاد کو حرام قرار دے کرجہاد کی فرضیت کو قیامت تک کے لئے منسوخ کردیا۔ حالانکہ احادیث میں صاف تصریح ہے کہ جہاد قیامت تک رہے گا۔ اگر اس کو نسخ نہیں کہتے تو نسخ کس بلا کا نام ہے؟ ط… ’’بہرحال خدا نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ ہر شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیںکیا۔ وہ مسلمان نہیں اور خدا کے نزدیک قابل مواخذہ ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۶۳، خزائن ج۲۲ ص۱۶۷) ع… خلیفہ اوّل مولوی نورالدین صاحب مرزاقادیانی کے متعلق فرماتے ہیں۔ اسم او اسم مبارک ابن مریم نہند آں غلام احمد است ومیرزائے قادیان کرو۔مرزاقادیانی نے اس حکم کو منسوخ کردیا۔ دوسرے، تیرہ سو سال تک اسلام کا یہ حکم تھا کہ کسی مجدد، محدث، ولی، قطب، غوث کے انکار سے مسلمان کافر نہیں ہوسکتا۔ جیسا کہ مرزاقادیانی خود اس کو تسلیم کرتے ہیں۔ (کمامر) لیکن مرزاقادیانی ایسے محدث ہوئے کہ اس حکم کو بھی منسوخ کر کے اپنے منکرین کو کافر قرار دیا۔ تیسرے، جہاد کو حرام قرار دے کرجہاد کی فرضیت کو قیامت تک کے لئے منسوخ کردیا۔ حالانکہ احادیث میں صاف تصریح ہے کہ جہاد قیامت تک رہے گا۔ اگر اس کو نسخ نہیں کہتے تو نسخ کس بلا کا نام ہے؟ ط… ’’بہرحال خدا نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ ہر شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیںکیا۔ وہ مسلمان نہیں اور خدا کے نزدیک قابل مواخذہ ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۶۳، خزائن ج۲۲ ص۱۶۷) ع… خلیفہ اوّل مولوی نورالدین صاحب مرزاقادیانی کے متعلق فرماتے ہیں۔ اسم او اسم مبارک ابن مریم نہند آں غلام احمد است ومیرزائے قادیان گر کسے آردشکے درشان اوآں کافر است جاے او باز جہنم بیشک وریب وگماں (الحکم ۱۷؍اگست ۱۹۰۸ئ) خلیفہ صاحب کے کلام کا خلاصہ یہ ہے کہ مرزاقادیانی کے دعویٰ میں شک کرنے والا کافر اور جہنمی ہے اور جو مرزاقادیانی کا صاف انکار کرنے والے ہیں وہ تو ضرور ہی کافر ہوںگے۔ ف… ایک دوسری جگہ خلیفہ صاحب نے بالکل صاف فیصلہ کردیا ہے۔ چنانچہ فرماتے ہیں۔ ’’میں اﷲتعالیٰ کی قسم کھا کر اعلان کرتا ہوں کہ میں مرزاقادیانی کے تمام دعاوی کو دل سے مانتا اور یقین کرتا ہوں اور ان کے معتقدات کو مدار نجات ماننا میرا ایمان ہے۔‘‘ (بدر ۴؍مئی ۱۹۱۴ئ) جناب مرزاقادیانی ایک سائل کا سوال نقل کر کے جواب دیتے ہیں۔ ق… ’’سوال نمبر۶ حضور عالی (مرزاقادیانی) نے ہزاروں جگہ تحریر فرمایا کہ کلمہ گو اور اہل قبلہ کو کافر کہنا کسی طرح صحیح نہیں ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ علاوہ ان مؤمنوں کے