احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
میں مرزا قادیانی کو نہیں بلکہ دوسروں کو اجتہادی غلطی لگی۔ جس کا جی چاہے مکمل ریکارڈوں کو دیکھئے۔ (ص۱۵۹،۱۶۰) مولوی ثناء اﷲ صاحب کے بالمقابل پیشین گوئی کی بابت ہدایت کی ہے کہ احمدی رسالہ کا اس دعاوفیصلہ والا نمبر اور کتاب آئینہ حق نما دیکھنا چاہئے۔ (ص۷۶،۷۷) ادھر سے بھی جواباً عرض ہے کہ خانقاہ رحمایہ، مخصوص پور، مونگیر سے فیصلہ آسمانی ہر سہ حصہ از مولانا محمدعلی قدس سرہ اور تجارتی کتب خانہ قاسمی، دیوبند، ضلع سہارنپور تحقیق لاثانی از مولوی محمدیعقوب صاحب مولف عشرہ کاملہ اور دفتر اہل حدیث امرتسر پنجاب سے الہامات مرزا بمع جواب آئینہ حق نما از مولانا ثناء اﷲ صاحب امرتسری منگاکر ملاحظہ فرمائے اور مرزائیت سے تائب ہوکر دین اسلام قبول کیجئے۔ (نوٹ: اﷲتعالیٰ کا لاکھوں لاکھ شکر ہے کہ احتساب قادیانیت کی سابقہ جلدوں میں یہ تمام رسائل وکتب شائع کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ فلحمد لللّٰہ اولاً وآخراً۔ مرتب) ۴… آسمانی پیشین گوئی چاند اور سورج گرہن کے متعلق ہے۔ مگر اس کا نہ حافظ صاحب نے کچھ جواب دیا اور نہ مجھے کچھ لکھنے کی ضرورت ہے۔ ۵… پیشین گوئی طاعون والی ہے۔ یعنی پنجاب میں طاعون تھا۔ مرزا قادیانی نے پیشین گوئی کی کہ قادیان طاعون سے محفوظ رہے گا۔ کیونکہ یہ اس کے رسول کا تخت گاہ ہے۔ (دافع البلاء ص۱۰،۱۱،خزائن ج۱۸ص۲۳۰) لیکن خدا نے پنجابی رسول کا تخت الٹ دیا۔ یعنی قادیان میں طاعون آیا اور زوروں پر آیا۔ چنانچہ خود مرزا قادیانی نے لکھا ہے کہ ہرجگہ مرض طاعون زور پر ہے۔ قادیان میں نسبتاً آرام ہے۔ (البدر ۱۹؍دسمبر۱۹۰۲ئ) قادیان میں طاعون زور پر تھا۔ میرا لڑکا شریف احمد بیمار ہوا۔ (حقیقت الوحی ص۸۴،خزائن ج۲۲ص۸۷) اور ان کے مریدوں نے لکھا کہ قادیان میں طاعون کی چند وارداتیں ہوئیں۔ (البدر ۲۴؍اپریل ۱۹۱۲ئ) قادیان میں طاعون (مرزا قادیانی کے الہام کے ماتحت اپنا کام برابر کررہی ہے۔ (ایضاً ۱۶؍مئی) قادیان میں طاعون نے صفائی شروع کردی۔ (ایضاً ۱۶؍اپریل ۱۹۰۴ئ) حافظ صاحب نے اس کی بابت بھی سکوت فرماکر مجھے کچھ لکھنے سے سبکدوش کردیا۔ ایں ہم غنیمت است۔