احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
اختلاط پایا جاتاہے کہ نصف سے زیادہ لڑکیاں نکاح سے پہلے ہی حاملہ ہو جاتی ہیں۔‘‘ (ایام الصلح ص۶۵، خزائن ج۱۴ ص۳۰۰) ’’مریم نے ایک مدت تک اپنے تئیں نکاح سے روکا۔ پھر بزرگان قوم کے نہایت اصرار سے بوجہ حمل کے نکاح کر لیا گو لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ برخلاف تعلیم توریت عین حمل میں کیونکر نکاح ہوگیا۔ مگر میں کہتا ہوں کہ یہ سب مجبوریاں تھیں جو پیش آگئیں۔ اس صورت میں وہ لوگ قابل رحم تھے نہ قابل اعتراض۔‘‘ (کشتی نوح ص۱۶، خزائن ج۱۹ ص۱۸) حالانکہ قرآن میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے شان میں ’’وجیھاً فی الدنیا والاخرۃ‘‘ اور حضرت مریم صدیقہ کے حق میں ’’لم یمسنی بشر‘‘ وارد ہے۔ مگر حافظ صاحب دیکھیں کہ مرزاقادیانی تحقیقانہ کہ الزاماً اعتراض کے جواب میں حضرت عیسیٰ اور ان کی ماں مریم علیہا السلام کو کیا کہہ گئے۔ باایں ہمہ مرزاقادیانی کی اس جرأت کو دیکھئے۔ کہتے ہیں کہ: ’’مفسد اور مفتری ہے وہ شخص جو مجھے کہتا ہے کہ میں مسیح ابن مریم کی عزت نہیں کرتا۔ بلکہ مسیح تو مسیح میں تو اس کے چاردن بھائیوں کی بھی عزت کرتا ہوں۔ کیونکہ پانچوں ایک ہی ماں کے بیٹے ہیں۔ نہ صرف اسی قدر بلکہ میں تو حضرت مسیح کی دونوں حقیقی ہمشیروں کو بھی مقدسہ سمجھتا ہوں۔ کیونکہ یہ سب بزرگ مریم بتول کے پیٹ سے ہیں۔‘‘ (کشتی نوح ص۱۶، خزائن ج۱۹ ص۱۷) ’’یسوع مسیح کے چار بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ یہ سب یسوع کے حقیقی بھائی اور حقیقی بہنیں تھیں۔ یعنی سب یوسف اور مریم کی اولاد تھی۔‘‘ (کشتی نوح ص۱۶ حاشیہ، خزائن ج۱۹ ص۱۷) طرفہ تماشا ہے کہ مرزاقادیانی حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر تو یہ اعتراض کرتے ہیں کہ: ’’انہوں نے خود اخلاقی تعلیم پر عمل نہیں کیا۔ دوسروں کو یہ بھی حکم دیا کہ تم کسی کو احمق کہو۔ مگر خود اس قدر بدزبانی میں بڑھ گئے کہ یہودی بزرگوں کو ولد الحرام تک کہہ دیا اور ہر ایک وعظ میں یہودی علماء کو سخت سخت گالیاں دیں اور برے برے ان کے نام رکھے۔ اخلاقی معلم کا فرض یہ ہے کہ پہلے آپ اخلاق کریمہ دکھلادے۔‘‘ (چشمہ مسیحی ص۷، خزائن ج۲۰ ص۳۴۶) مگر خود ہی گالی ایک نبی کو دیتے ہوئے اپنے اخلاق کریمہ نہ معلوم کیوں بھول گئے۔ یہ تو عزت کی اور اگر بے عزتی کرنے پر آتے تو نہ معلوم اور کیا لکھتے۔ حافظ صاحب! یہ ایک درجن حوالے دیکھئے، کیا اب بھی کہئے گا کہ مرزاقادیانی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو تحقیقاً گالی نہیں دی؟ جب ہر دو امر ثابت ہوگئے تو اب اس میں کیا شک رہا کہ یسوع، مسیح، عیسیٰ، تینوں نام قرآنی ابن مریم کے ہیں۔ جسے انہیں ناموں سے عیسائی بھی