احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
۲… ’’انجیلی یسوع اور ہے اور قرانی عیسیٰ دوسرے ہیں جوواجب الاحترام ہیں۔‘‘ ۳… ’’یسوع کو جو گالیاں دی گئیں الزاماً ہیں نہ کہ تحقیقاً۔ لہٰذا یہ کہنا کہ مرزا قادیانی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کی۔ ان پر بہتان عظیم ہے۔‘‘ ناظرین! حافظ صاحب کا خیال ہے کہ مرزا قادیانی نے گالی۔ یسوع کو دی، الزاماً دی، مولوی صاحب کا اور میرا دعویٰ ہے کہ مرزا قادیانی نے گالی دی اور حضرت عیسیٰ کو دی، الزاماً بھی دی، تحقیقاً بھی دی۔ حافظ صاحب کو یہ تو تسلیم ہے کہ ان کے مرزا قادیانی نے گالی دی۔ الزاماً دی، اختلاف صرف اس میں رہ گیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دی اور تحقیقاً دی۔ اگر یہ ہر دو باتیں بھی ثابت ہوجائیں تو ماننا پڑے گا کہ مرزا قادیانی نے جرم توہین انبیاء کیا۔ پھر کوئی وجہ نہیں کہ حافظ صاحب مرزا قادیانی کو مسلمان کہہ کر اپنے ایمان کو خطرہ میں ڈالیں۔ سنئے: امر اول کہ مرزا قادیانی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو گالی دی۔ ۱… مولوی صاحب بحوالہ (توضیح مرام ص۳، خزائن ج۳ ص۵۲،مصنفہ مرزا قادیانی) یہ لکھ چکے ہیں کہ: ’’مسیح بن مریم جن کو عیسیٰ اور یسوع بھی کہتے ہیں۔‘‘ لیکن حافظ صاحب نے اس کا کچھ خیال نہ فرمایا۔ ۲… بحیات مرزا قادیانی، امریکہ میں ڈاکٹر ڈوئی نے ان کی طرح نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے مقابلہ میں مرزا قادیانی نے ایک طویل تحریر میں لکھا تھا کہ: ’’ڈوئی یسوع مسیح کو خدا جانتا ہے۔ مگر میں اس کو ایک بندہ عاجز مگر نبی جانتا ہوں۔‘‘ (رسالہ ریویو ج۱ش۹ ص۳۴۴، بابت ماہ ستمبر۱۹۰۲ئ، مرقع قادیان ص۵) ۳… ’’اس (مریم) کے گھر جاتے ہی ایک دو ماہ کے بعد مریم کو بیٹا پیدا ہوا وہی عیسیٰ یا یسوع کے نام سے موسوم ہوا۔‘‘ (چشمہ مسیحی ص۱۵، خزائن ج۲۰ ص۳۵۶) ۴… ’’ایک بندہ خدا کا عیسیٰ نام جس کو عبرانی میں یسوع کہتے ہیں تیس برس تک موسیٰ رسول اﷲﷺ کی شریعت کی پیروی کر کے خدا کامقرب بنا۔‘‘ (چشمہ مسیحی ص۳۹، خزائن ج۲۰ ص۳۸۱) ۵… ’’اور وہ خدا جس کو یسوع مسیح کہتا ہے کہ تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس نے مجھے نہیں چھوڑا۔‘‘ (چشمہ مسیحی ص۱۳، خزائن ج۲۰ ص۳۴۷) ۶… ’’ہماری قلم سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت جوکچھ خلاف شان ان