احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
’’جو حدیث میری وحی کے خلاف ہو وہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دینے کے قابل ہے۔‘‘ (شہادت القرآن ملخصاً، خزائن ج۶ ص۳۱۲) حافظ صاحب! دیکھئے مرزاقادیانی کس صفائی سے قرآن وحدیث کو اپنے خواب، کشف، الہام، وحی کے ماتحت قرار دے کر تعلیم محمدی کو کس خوبصورتی سے منسوخ یا اپنی تعلیم مرزائی کے تابع بناتے ہیں۔ حتیٰ کہ اس کا بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ مجھ پر ’’قل ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی یحببکم اﷲ‘‘ (ضمیمہ حقیقت الوحی ص۸۲، خزائن ج۲۲ ص۷۰۸) کی وحی ہوئی ہے۔ لیجئے اب تو کوئی کسر باقی نہیں رہی۔ ۲۴… (نور ہدایت ص۴۹،۵۰) میں لکھتے ہیں کہ: ’’یہ مولوی صاحبان خود قرآن کریم کی رو سے حضرت داؤد کو ایسا ہی سمجھتے ہیں کہ وہ ایک اپنی فوج کے سپاہی کی عورت کو کوٹھے پر نہاتے ہوئے دیکھ کر اس پر عاشق ہوگئے اور انہوں نے مکروفریب سے اس کے خاوند اوریا کو لڑائی پر بھیج کر قتل کروادیا اور پھر اس غریب کی عورت پر قبضہ کر لیا۔‘‘ دیکھئے اس عبارت میں تو دعویٰ کرتے ہیں کہ مولوی صاحبان قرآن کے رو سے ایسا مانتے ہیں۔ مگر اس کے بعد ہی اس کا ثبوت یوں دیتے ہیں کہ: ’’اس قصہ کی اگر کسی کو پوری تفصیل دیکھنی منظور ہو تو ان مولویوں کی تفسیروں کو نکال کر دیکھ لے۔ میں مولوی صاحب کو خدا کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا یہ امر واقعہ نہیں ہے کہ حضرت داؤد کی نسبت ایسی گندی اور شرمناک باتیں آپ کی تفسیروں میں حتیٰ کہ قرآن شریف کے حاشیوں میں بھی لکھی ہوئی ہیں۔‘‘ بھلا غور تو کیجئے۔ کجا قرآن اور کجا تفسیر وحاشیہ پھر محققین نے تفسیروں میں جو ایسی روایتوں کو داخل اسرائیلیات کر کے ضعیف اور موضوع قرار دیا ہے۔ حافظ صاحب اس کا نام تک نہیں لیتے اور زبردستی اس روایت سے تمام مولویوں کو الزام دیتے ہیں۔ یہ الزام دراصل قصہ طلب ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ مرزاقادیانی کے عزیزوں میں محمدی بیگم نامی ایک نوجوان لڑکی تھی۔ سن رسیدہ مرزاقادیانی کا اپنا یہ الہامی بیان ہے کہ اس لڑکی سے آسمان پر میرا نکاح ہوگیا۔ اب وہ زمین پر باکرہ یا فلاں مدت میں بیوہ ہوکر میرے نکاح میں ضرور آئے گی۔ اس سے اولاد ہوگی وغیرہ وغیرہ۔ ایسا نہ ہوتو میں اپنے دعویٰ میں جھوٹا ہوں۔ پھر اسی اثناء میں اس لڑکی کو اپنے نکاح میں لانے کی خفیہ اور علانیہ ہر قسم کی انتہائی دنیاوی تدبیریں بھی کیں۔ مگر اﷲ کی شان کہ ایسا نہیں ہوا۔ یعنی محمدی بیگم نہ مرزاقادیانی کی زوجیت میں آئی۔ نہ بیوہ ہوئی۔ خود مرزاقادیانی مرگئے اور وہ لڑکی اپنے سابق شوہر کے پاس خوش وخرم صاحب اولاد