احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
سچ تو یہ ہے کہ اس نے اس قدر معجزات کا دریا رواں کردیا ہے کہ باستثنائے ہمارے نبیﷺ کے باقی انبیاء علیہم السلام میں ان کا ثبوت اس کثرت کے ساتھ قطعی اور یقینی طور پر محال ہے۔‘‘ ف… آئندہ چل کر انحضرتﷺ کا استثناء بھی جاتا رہا۔ ۱۲… (حقیقت الوحی ص۱۵۵، خزائن ج۲۲ ص۱۵۹) میں ہے۔ ’’اور جب کہ خدا نے اور اس کے رسول نے اور تمام نبیوں نے آخر زمانے کے مسیح کو اس کے کارناموں کی وجہ سے افضل قرار دیا ہے تو پھر یہ شیطانی وسوسہ ہے کہ کیوں تم مسیح بن مریم سے اپنے تئیں افضل قرار دیتے ہو۔‘‘ ۱۳… (تتمہ حقیقت الوحی ص۶۸، خزائن ج۲۲ ص۵۰۳) میں ہے۔ ’’اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں۔ جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اسی نے مجھے بھیجا ہے اور اسی نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے اور اسی نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔‘‘ ۱۴… (حقیقت الوحی ص۸۹، خزائن ج۲۲ ص۹۲) میں ہے۔ ’’تمام دنیا میں کئی تخت اترے پر تیرا (یعنی مرزاقادیانی کا) تخت سب سے اونچا بچھایا گیا۔‘‘ ۱۵… (استفتاء ص۸۷، خزائن ج۲۲ ص۷۱۵) میں ہے۔ ’’واتانی ما لم یؤت احد من العالمین‘‘ خدا نے جو کچھ مجھے دیا سارے جہاں میں کسی کو نہیں دیا۔ ۱۶… (مکتوبات احمدیہ نمبر۴ ج۳ ص۴۹) میں ہے۔ ’’آنحضرتﷺ کے معجزات جو صحابہ کی شہادتوں سے ثابت ہیں۔ وہ تین ہزار معجزہ ہیں۔ اس خدا نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے جو تین لاکھ ہیں۔‘‘ ف… مرزاقادیانی نے (تحفہ گولڑویہ ص۴۰، خزائن ج۱۷ ص۱۵۳) میں بھی آنحضرتﷺ کے معجزات کو تین ہزار بیان کیا ہے۔ ۱۷… (اعجاز احمدی ص۷۰، خزائن ج۱۹ ص۱۸۳) میں یہ شعر ہے جس کا اردو ترجمہ بھی خود مرزاقادیانی کا کیا ہوا۔ لہ خسف المقر المنیر وان لی غسا القمران المشرقان اتنکر ترجمہ: اس کے لئے (یعنی آنحضرتﷺ کے لئے) چاند کا خسوف ظاہر ہوا اور میرے لئے چاند اور سورج دونوں کا اب کیا تو انکار کرے گا۔